• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولکاتا کے ڈاکٹروںکی حمایت میں ممبئی کے اسپتالوں میں احتجاج

Updated: October 17, 2024, 10:02 PM IST | Mumbai

نائر ،کے ای ایم ، سائن اورکوپر اسپتال کے ۴۰۰؍ ڈاکٹروںنے مظاہرہ کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا

Protesting doctors can be seen in the premises of KEM Hospital.
کے ای ایم اسپتال کے احاطے میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (تصویر:انقلاب)

 کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ  جنسی زیادتی اور قتل کے معاملہ کو ۲؍مہینے گزر جانے کے باوجود انصاف نہ ملنے پر مغربی بنگال کے جونیئر ڈاکٹر غیرمعینہ مدت بھوک ہڑتال پر ہیں  جن کی حمایت میںبی ایم سی کے نائر ،کے ای ایم ، سائن اورکوپر اسپتال کے تقریباً ۴۰۰؍ ڈاکٹروں نے جمعرات کو علامتی احتجاج کیا ۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں بھوک ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے مطالبات پرریاستی حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے انڈین میڈیکل اسوسی ایشن ( آئی ایم اے)نے ۱۶؍ اکتوبر کو ملکی سطح پر سبھی میڈیکل کالجوں میں علامتی احتجا  ج کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
 جمعرات کو نائر ، کےای ایم، سائن اور کوپر اسپتال کے تقریباً ۴۰۰؍ ڈاکٹروں نے  اسپتال کے احاطے میں جمع ہو کر کولکاتا کے ڈاکٹروں کی حمایت میں مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے ’سنو بنگال، سنو بھارت‘ لکھے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن کے ذریعے انصاف کا مطالبہ کیا گیا   ۔ اس احتجاج سے مریضوں کو کوئی پریشان نہیں ہوئی ۔
  اس موقع پرآئی ایم اے کے قومی نائب صدر ڈاکٹر شیوکمار اترور نے نائر، کے ای ایم اور سائن اسپتال کادورہ کیا  — جہاں انہوں نے طلبہ سے خطاب کیا اور میڈیکل طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیاجو ملک کے نظام صحت کی دیکھ ریکھ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK