• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رفح حملے کیخلاف میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہراحتجاج

Updated: May 30, 2024, 10:55 AM IST | Mexico city

میکسیکو کے دارالحکومت میں  پولیس اور مظاہرین میں  جھڑپیں، ۶؍ افراد جھلس گئے، چند صحافی زخمی۔

The protesters dispersed after being fired with tear gas by the police. Photo: INN.
پولیس کے ذریعہ آنسو گیس داغنے پر مظاہرین بپھرگئے۔ تصویر: آئی این این۔

میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں ۶؍ افراد جھلس گئے اور چند صحافی زخمی ہو گئے۔ منگل کی دیر شام تقریباً۸۰؍ افراد اسرائیلی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور پولس کا گھیرا اور رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔ سفارت خانے کے محافظوں نے پولس افسران کی مدد سے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے لیکن ان پر پتھروں اور شیشے کی بوتلیں پھینکی گئيں۔ 
مظاہرین میں مبینہ طور پر زیادہ تر خواتین شامل تھیں، جن کی جھڑپیں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہیں، مگر کسی کو حراست میں نہيں لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جھڑپوں کے دوران واقعات کی کوریج کرنے والے متعدد صحافی زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں دارالحکومت کی پولیس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران چار پولس افسران اور دو خواتین کو چوٹیں آئیں، زیادہ تر زخمیوں کے جسم کے مختلف حصے جھلس گئے اور ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہيں۔ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جنوبی غزہ پٹی میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی کارروائی کی گئی تھی۔ اسرائیل نے نے اتوار کے روز رفح شہر کے شمال مشرق میں واقع پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ فلسطینی سول ڈیفنس سروس کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں کم از کم۴۰؍ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK