• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چیتاکیمپ میں اور مانخورد میں ثنا ملک کےعوامی جلسے

Updated: November 17, 2024, 11:19 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

والد کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھانے کا عزم ، نواب ملک نے بھی خطاب کیا، مہم آخری مرحلے میں داخل۔

Sana Malik during public meetings. Photo: INN
ثنا ملک عوامی ملاقاتوں کے وقت۔ تصویر : آئی این این

ایسے وقت میں  جبکہ انتخابی مہم اپنے آخری دور میں داخل ہوچکی ہے، انوشکتی نگر سے این سی پی کی امیدوار نے پدیاتراؤں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک دن میں۲؍ انتخابی جلسوں سے اپنے والد نواب ملک کے ساتھ خطاب کیا۔ 
مانخورد ریلوے اسٹیشن کے قریب ہونے والے پہلے جلسہ عام میں نواب ملک نے خطاب کیا اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اپنے منصوبوں کا ذکر کیا جبکہ ثنا ملک نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے والد کی ترقیاتی کاموں کی روایت کو جاری رکھیں گی۔ دوسرا جلسہ چیتا کیمپ میں دوستی ہوٹل کے قریب منعقد ہوا، جہاں نواب ملک ثنا ملک کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کی تاکہ انوشکتی نگر اسمبلی حلقے میں ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں۔ اس موقع پر ثنا ملک اپنے والد کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھانے کا عز کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK