• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اڈوانی اور مودی کے خلاف نازیبا کلمات کہنے پر صحافی نکھل واگلے کے خلاف مقدمہ

Updated: February 09, 2024, 4:56 PM IST | Puna

پونے پولیس کے مطابق بی جے پی لیڈر کے سینئر لیڈر سنیل دیو دھرنے ۶۴؍ سالہ صحافی نکھل واگلے کے خلاف وشرام باغ پولیس تھانے میں جمعرا ت کو متنازع بیان پرشکایت درج کرائی ہے۔ ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن ملنے کے بعد نکھل واگلے نے مبینہ طور پر اپنے ایکس پوسٹ میں اڈوانی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کئے تھے۔

Famous journalist Nikhil Wagle. Photo: INN
مشہور صحافی نکھل واگلے۔ تصویر: آئی این این

پونہ پولیس کے مطابق ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن ملنے کے بعد ان کے خلاف مشہور صحافی نکھل واگلے کے ذریعے نازیبا کلمات استعمال کئے جانے کے بعد آج  معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر مقامی بی جے پی لیڈرکے ذریعے نکھل واگلے کے خلاف شکایت کرنے کے بعد درج کی گئی ہے۔ سینئر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ’’نکھل واگلے پرآئی پی سی کی دفعہ ۱۵۳؍ اے (مختلف طبقہ کے درمیان عداوت پیدا کرنا)، دفعہ ۵۰۰؍(ہتک عزت)اور ۵۰۵؍ (عوامی نمائندوں کا مذاق)  کے تحت وشرام باغ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔‘‘سینئر بی جے پی لیڈر سنیل دیو دھرنے ۶۴؍ سالہ صحافی کے خلاف وشرام باغ پولیس تھانے میں جمعرا ت کو متنازعہ بیان پرشکایت درج کرائی تھی۔ سینئر قلم نویس نے مبینہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں مرکز کے ذریعے ایل کے اڈوانی کو ہندوستان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن دئے جانے کے بعد مودی اوراڈوانی کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کئے تھے۔علاوہ ازیں پونہ بی جے پی پارٹی نے پولیس سے گزارش کی ہے کہ وہ پونہ میں جمعہ کی شام منعقد ہونے والی ’نر بھے بنو‘ریلی کی اجازت منسوخ کردے جس میں نکھل واگلے ایک مقرر کے طور پر حاضر ہونے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK