• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونے: موسلادھار بارش سے چار اموات، شہر کیلئے اورینج الرٹ، اسکول بند

Updated: July 25, 2024, 2:47 PM IST | Pune

پونے میں کل رات سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ اس دوران ۴؍ افراد کی موت کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پونے کیلئے اورینج اور ممبئی کیلئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

Officials evacuate people to safer places after a community is flooded. Photo: PTI
ایک سوسائٹی میں پانی بھرجانے کے بعد اہلکار، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

پونے میں بارش سے متعلقہ واقعات میں چار اموات کی اطلاعات ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شہر کیلئےاورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ رات بھر کی موسلا دھار بارش اور اب بھی مسلسل بارش کے درمیان، خاص طور پر ڈیموں کے کیچمنٹ علاقوں میں، پونے اور پمپری چنچواڑ کے کچھ حصوں میں جمعرات کی صبح سیلاب جیسے مناظر تھے۔ دکن جمخانہ کے پلاچی واڑی علاقے میں آج علی الصبح کرنٹ لگنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ ماول تحصیل کے اداروادی گاؤں میں ایک بھاری پتھر کا تودہ گرنے سے ایک شخص کی موت کی اطلاع ہے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ 

آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر، ممبئی، سنیل کامبلے نے کہا کہ ’’مہاراشٹر میں مانسون بہت فعال ہے۔ کل، ہم نے پونے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا، اور شہر میں ۱۱۴؍ ملی میٹر بارش ہوئی۔ گھاٹ کے علاقوں میں ۲۰۰؍ ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ممبئی اور مضافات میں اوسطاً ۶۵؍ ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج صبح تک پونے کیلئے ریڈ الرٹ تھا جسے اب اورینج کردیا گیا ہے جبکہ ممبئی میں یلو الرٹ ہے۔‘‘

بدھ کو پونے میں متھا ندی خطرے کا نشان پار کر گئی تھی۔ تصویر: پی ٹی آئی

کلکٹر سوہاس دیواس کے حکم کے بعد پونے اور آس پاس کے علاقوں میں اسکولوں کو آج بند رکھا گیا ہے۔

pune Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK