• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونے بھی شدید بارش سے بے حال، کئی علاقوں میں پانی بھرا،۴؍افراد ہلاک

Updated: July 26, 2024, 11:07 AM IST | Agency | Pune

محکمہ موسمیات نے اگلے ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا، سڑکیں زیر آب آنے اور درخت گرنے سے ٹریفک نظام متاثر رہا۔

A rescue team can be seen actively evacuating people from buildings in a submerged area. Photo: PTI
ایک زیر آب علاقے کی عمارتوں سے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیم سرگرم دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر:پی ٹی آئی

پچھلے تین دنوں سے پونے میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔شہر ومضافات کے ساتھ ساتھ ملشی، ماول، کھیڈ، ویل ہے اور بھور تعلقے بھی جل تھل ہیں۔ جمعرات کو بھی شہرمیں زبردست بارش ہوئی ہے۔ اس باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی اطلاعات ہیں۔محکمہ موسمیات نے اگلے ۲۴؍گھنٹوں کے لئے ریڈالرٹ جاری کیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے طور پر جمعہ کو اسکول اور کالجز کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا  ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کوسینہہ گڑھ روڈ پر ۵؍ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پانی بھرنے کے سبب مکینوں کو محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔شہر کے ایکتا نگر ی اور وٹھل نگر میں پانی بھرنے کی اطلاعات ہیں۔ کھڑک واسلہ ڈیم سے جمعرات کو مُولا ندی میں ۴۰؍ ہزار کیوسیس پانی چھوڑا گیا۔ اس وجہ سے ندی کے کنارے پر آباد علاقوں کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔جمعرات کو طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار  بارش کے دوران متعدد مقامات پر درخت گرے ہیں۔نیز سڑکیں آب آنے سے ٹریفک نظام متاثر ہوگیا ہے۔ہِنجے واڑی میں پانی بھرنے اور  یہاں جاری میٹروکے تعمیراتی کاموں کے سبب ٹریفک شدید متاثر ہوا ہے۔اکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق بارش سے متعلق حادثات میں ۴؍افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں ۳؍ افراد پُلاچی واڑی میں الیکٹرک شاک لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ آدار واڑی گاؤں چٹان کھسکنے سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK