• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی کابینہ میں توسیع

Updated: September 24, 2024, 11:58 AM IST | Agency | Chandigarh

ریاست کےو زیر اعلیٰ نےنئے و زراء کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئے وزراء پنجاب کے عوام کی خواہشات کا احترام کریں گے اور پنجاب کے۳؍ کروڑ عوام کیلئے کام کریں گے۔

Bhagwant Mann posted this photo on X after taking the oath. Photo: INN
بھگونت مان نے حلف برداری کے بعد یہ تصویر ایکس پر پوسٹ کی۔ تصویر : آئی این این

پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریا نے پیر کو پنجاب کے۵؍ نئے کابینی وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ یہاں راج بھون میں وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور کئی دیگر معززین کی موجودگی میں ایک سادہ حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیف سیکریٹری انوراگ ورما نے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا۔
 نئی کابینہ میں ہردیپ سنگھ منڈیان (ایم ایل اے ساہنیوال)، بریندر کمار گوئل (ایم ایل اے لہرا)، ترون پریت سنگھ ساؤنڈ (ایم ایل اے کھنہ)، ڈاکٹر روجوت سنگھ (ایم ایل اے شام چوراسی) اور مہندر بھگت (ایم ایل اے جالندھر ویسٹ) میں شامل ہیں۔ 
 اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار سنگھ سندھواں، کابینہ کے وزیر امن اروڑہ، ڈاکٹر بلجیت کور، ڈاکٹر بلبیر سنگھ، لال چند کتروچک، ہربھجن سنگھ ای ٹی او اور کلدیپ سنگھ دھالیوال موجود تھے۔
 اس تقریب میں  پر کئی اراکین اسمبلی، پارٹی لیڈر، بزرگ شہری اور پولیس انتظامیہ کے عہدیداران اور نو منتخب وزراء کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ تقریب کے بعد  پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اپنی ایکس پوسٹ میں  کہا، ’’آج ریاست کے نئے وزراء نے چندی گڑھ کے پنجاب راج بھون میں حلف لیا اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کا وعدہ بھی کیا... تمام نئے وزراء کیلئے نیک خواہشات..مجھے امید ہے کہ نئے وزراء پنجاب کے عوام کی خواہشات کا احترام کریں گے، پنجاب کے۳؍ کروڑ عوام کیلئے کام کریں گے اور پنجاب کو دوبارہ رنگلا پنجاب بنانے میں کردار ادا کریں گے۔‘‘ اسی دوران اس توسیع پر شرومنی اکالی دل (بادل) کے چیف ترجمان ارشدیپ سنگھ کلر نے تنقید کی اور اچانک توسیع پر سوال قائم کیا۔ اس کے جواب میں آپ کے سینئر ترجمان نیل گرگ نے اکالی دل کے صدر سکھبیر بادل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک خاندان کا حصہ نہیں ہے۔ آپ حکومت نے پنجاب میں ہر قسم کے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اکالی حکومت کے دوران پیدا ہونے والے غنڈوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پالیا ہے اور ہزاروں نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی ہیں۔ عوام کے علاج کیلئے محلہ کلینک بنائے جا رہے ہیں اور بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے بہتر سرکاری اسکول بنائے جا رہے ہیں۔ 
 انہوں نے کہا کہ حقیقت میں اکالی دل کو اپنا انجن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جو پنجاب اور پنتھ کی پارٹی سے خاندان کی پارٹی بن چکی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK