• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پنجاب : سکھ بھائیوں کیعطیہ کردہ زمین پر مسجد کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری

Updated: February 28, 2025, 12:30 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

’مدینہ مسجد‘ کے سنگ بنیاد کےبعد چہار دیواری کے علاوہ ۶؍فٹ اونچی دیوار کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، بقیہ کام ترتیب سےآگے بڑھایاجائے گا۔

This is a picture from a few days ago when the Sikh brothers handed over the land. Photo: INN
یہ کچھ دنوں پہلے کی تصویر ہےجب سکھ بھائیوں نے زمین سونپی تھی۔ تصویر: آئی این این

 مالیر کوٹلہ پنجاب کے عمرپورہ (تحصیل روہیرہ )جس گاؤں میں سکھ بھائیوں نے انسانیت اوربھائی چارے کی اعلیٰ مثال پیش کرتے ہوئےمسجد کے لئے جواپنی قیمتی زمین وقف کی تھی اس پرتعمیر ِمسجد کاکام تیزی سے جاری ہے۔ مسجد کی بنیاداورچہار دیواری کے بعد ۶؍فٹ تک اونچی دیوار مکمل کی جاچکی ہے۔ اب اندرونی حصے میں مٹی ڈالی جارہی ہے۔ اس مسجد کا نام’مدینہ مسجد‘ہے۔ 
 اس زمین پرمسجد کا سنگِ بنیاد ۱۲؍جنوری ۲۰۲۵ء بروز اتوار بڑے اہتمام سے رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر پنجاب کے شاہی امام مولانا عثمان رحمانی، زمین وقف کرنےوالے سابق سرپنچ سکھ جندر سنگھ نونی اوران کے بھائی اونی دھر سنگھ کے علاوہ گاؤں کے دیگر ذمہ داران اورمقامی مسلمان موجود تھےاورشاہی امام کے علاوہ متعدد ذمہ داران نے بنیاد کی اینٹیں رکھی تھیں۔ مسجد کے تعلق سے فرقہ پرستوں کی شرانگیزی جاری ہے اورکسی نہ کسی انداز میں وہ اپنی ریشہ دوانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں مگر پنجاب میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ یہاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے استحکام کا اندازہ اس سے بآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ سنگِ بنیاد کے بعد گاؤں کے گرودارے میں بھی مسجد کے سنگِ بنیاد کے تعلق سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، اتنا ہی نہیں مسجد کی موجودہ تعمیر میں گاؤں کے سکھ بھائیوں کی جانب سے دی گئی عطیے کی رقم بھی شامل ہے۔ مسجد کےتعمیراتی کاموں کی نگرانی کرنے والے قاری فرقان احمدنےنمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ’’مسجد کی تعمیر کاکام تیزی سےجاری ہے۔ کچھ مالی مسئلہ پیش آیا مگر مخیرین کی جانب سے اسے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس اعتبار سےتعمیراتی کام جاری ہے۔ چہار دیواری کےبعد اب مٹی ڈالی جارہی ہے تاکہ جیسے جیسے تعمیراتی کام آگے بڑھے، زمین ہموار ہوتی رہے۔ ‘‘

یہ اب کی تصویرہے جب مسجدکی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے۔ تصویر: آئی این این

 انہوں نےیہ بھی بتایاکہ ’’ مقامی لوگوں میں کافی جوش وخروش پایا جارہا ہے۔ اتنی جلد تعمیرات کا اتنا بڑا مرحلہ طے کرلینے سے بھی جوش وخروش کا اندازہ کیاجاسکتا ہے۔ امید ہے کہ عنقریب بندگانِ خدا اپنے سجدوں سے اللہ کے اس گھر کوآباد کریں گے۔ ‘‘ قاری فرقان احمدنےیہ بھی بتایاکہ’’ اس وقت چونکہ بارش ہورہی تھی، اس لئے وقتی طورپرکام روک دیا گیا تھا۔ موسم بہترہونے پرترتیب کے مطابق تعمیراتی کام آگے بڑھایا جائے گا۔ مسجد کی تعمیر سےمحض مقامی مسلمان ہی نہیں بلکہ قرب ونواح کے مسلمان بھی خوش ہیں اور سکھ بھائیوں کے اس جذبے پر بھی گفتگو کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اتنابڑا خیر کا کام انجام دیا اوران کی عطیہ کردہ قیمتی زمین پر خداوندقدوس کا مقدس گھر تعمیر کیاجارہا ہے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK