سیریل کِلر نے ایک شخص کو مارنے کے بعد اس کی پیٹھ پر ’’دھوکے باز‘‘ لکھا تھا۔
EPAPER
Updated: December 26, 2024, 5:09 PM IST | Inquilab News Network | Chandigarh
سیریل کِلر نے ایک شخص کو مارنے کے بعد اس کی پیٹھ پر ’’دھوکے باز‘‘ لکھا تھا۔
پنجاب پولیس نے ۱۸؍ مہینوں میں۱۱؍ افراد کو قتل کرنےوالے ایک سیریل کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہوشیار پور ضلع سے تعلق رکھنےوالے اس شخص کی شناخت رام سوروپ کے طور پر ہوئی ہے۔ پوچھ تاچھ میں رام سوروپ نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ سیریل کلر ہے اور ۱۱؍ آدمیوں کو قتل کر چکا ہے۔ جانچ میں جو باتیں سامنے آئی ہیں وہ چونکا دینےوالی ہیں۔ وہ پہلے نوجوان مردوں کوتلاش کرتا پھرانہیں اپنی گاڑی میں لفٹ دیتا، پھران کا جنسی استحصال کرتا اور پھر ان سے پیسے مانگتا۔ پیسے نہ دینے پر انہیں قتل کر دیتا۔ ملزم نے بتایا کہ بتایا کہ وہ نارنگی رنگ کا کپڑا اور خواتین کی طرح نقاب پہن کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا تھا۔ ملزم کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔ وہ اکثر لوگوں کو کپڑوں سےگلا گھونٹ کر یا لکڑی سے پیٹ پیٹ کرمار دیتا۔ اس کے بعد وہ مقتول کے پاؤں چھو کر معافی مانگتا اورپیٹھ پر دھوکے باز لکھ دیتا۔