کمپنی ممبئی، پونے اور بڑودہ جیسے شہروں میں غیر اہم رئیل اسٹیٹ اثاثوں سے مالی فائدہ اٹھانےکیلئے بھی اقدامات کرے گی۔
EPAPER
Updated: September 02, 2024, 10:43 AM IST | Mumbai
کمپنی ممبئی، پونے اور بڑودہ جیسے شہروں میں غیر اہم رئیل اسٹیٹ اثاثوں سے مالی فائدہ اٹھانےکیلئے بھی اقدامات کرے گی۔
ملٹی پلیکس آپریٹر پی وی آر آئی نوکس مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء میں خسارے میں چلنے والی۷۰؍ اسکرینوں کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اپنی تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں کمپنی نے بتایا ہےکہ وہ ممبئی، پونے اور بڑودہ جیسے شہروں میں غیر اہم رئیل اسٹیٹ اثاثوں سے مالی فائدہ اٹھانےکیلئے بھی اقدامات کرے گی۔
کمپنی مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء میں ۱۲۰؍ نئی اسکرینیں بھی شامل کرے گی۔ کمپنی ایسے مواقع کی تلاش میں ہے جہاں ترقی کے امکانات ہوں ۔ تقریباً۴۰؍فیصد نئی اسکرینیں جنوبی ہندوستان میں کھولی جائیں گی۔ کمپنی اپنی درمیانی سے طویل مدتی حکمت عملی کے مطابق اس شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پی وی آر آئی نوکس موجودہ مالی سال میں نئی اسکرینوں پر اپنے کیپٹل ایکسپینڈ یچر کو ۲۵؍سے ۳۰؍فیصد تک کم کرنے کیلئے حکمت عملی پر دوبارہ توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ کمپنی اپنی ملکیت کے فکسڈ اثاثوں کو مالی فائدہ میں بدلنے کا راستہ بھی تلاش کر رہی ہے اور اس کا مقصد مستقبل قریب میں خالص قرض سے پاک کمپنی بننا ہے۔ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اجے کمار بجلی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سنجیو کمار نے حصص یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی طویل مدتی حکمت عملی کے تحت تیارکئےگئے منصوبے میں جنوبی ہندمیں اسکرین کی تعداد بڑھانا شامل ہے کیونکہ وہاں فلموں کا ڈیمانڈ زیادہ ہے۔