گزشتہ ماہ قطر کی ’گلوبل دہرا‘ میں ملازمت کررہے ہیں ۸؍ سابق ہندوستانی فوجیوں کو قطر حکومت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تاہم، گزشتہ ہفتوں دبئی میں مودی اور امیر قطر کی ملاقات کے بعد اس معاملے میں پیش رفت ہوئی اور قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ فوجیوں نے وطن واپسی پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آج حکومت ہند نے جاسوسی کے الزام میں قطر میں زیر حراست ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق فوجیوں کےرہا ہونے کا اعلان کیا۔ ان میں سے سات مشرق وسطیٰ کے ملک میں ۱۸؍ ماہ جیل میں گزار نے کے بعد ہندوستان واپس آچکے ہیں۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ یہ سابق فوجی ’گلوبل دہرا‘ کے ملازم تھے اور وہ قطری امیری نیول فورس میں اطالوی یو ۲۱۲؍ اطالوی اسٹیلتھ آبدوز کو متعارف کرانے میں مدد فراہم کرنے کیلئے قطر میں مامور تھے۔
سابق فوجیوں بشمول کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن سوربھ وسنت، کمانڈر پورنیندو تیواری، کمانڈر سوگوناکر پکالا، کمانڈر سنجیو گپتا، کمانڈر امیت ناگپالاور سیلر راجیش کو اگست ۲۰۲۲ء میں گرفتار کیا گیا تھا، تب سے وہ جیل میں تھے۔
ابتدائی طور پر ۲۶؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو قطری عدالت کی جانب سے انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے بعد دسمبر میں ان کی سزا ئےموت کو سی او پی ۲۸؍ سربراہی اجلاس کے دوران دبئی میں نریندر مودی کی قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے دبئی میں ملاقات کے بعد تبدیل کردیا گیا تھا۔
وطن واپسی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سابق فوجیوں نے اپنی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے نریندر مودی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ان میں سے ایک نے کہا ’’ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم بحفاظت اپنے گھر لوٹ آئے ہیں ، یقینی طور پر ہم پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کیونکہ یہ محض ان کی ذاتی مداخلت کے سبب ہی ممکن ہو سکا۔‘‘
ایک اور سن رسیدہ فوجی نے کہا کہ’’ ہم نے تقریبا ۱۸؍ ماہ تک ہندوستان واپسی کا انتظار کیا۔ ہم وزیر اعظم کے بے حد شکر گزار ہیں۔ یہ ان کی ذاتی مداخلت اور قطر کے ساتھ ان کی مساوات کے بغیر ممکن نہ تھا، ہم دل کی گہرائیوں سے حکومت ہند کے مشکور ہیں ہر اس اقدام کیلئے جن کے بغیر یہ دن میسر ہونا ممکن نہ تھا۔ ‘‘