• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

قطر یوکرین- روس جنگ کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے تیار

Updated: May 24, 2023, 11:54 AM IST | Budapest

ہنگری کےو زیر اعظم وکٹر اوربان کا قطر دورے کے بعد اہم اعلان ، امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

Hungary`s Prime Minister Orban and Qatar`s Emir Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani
ہنگری کےو زیر اعظم اوربان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی

ہنگری کے مطابق قطر  بطور ثالث  یوکرین روس جنگ کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے  تیار ہے۔  اسی دوران   ہنگری نے  قطر  سے گیس خریدنے کا  معاہدہ کیا ہے۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کو ہنگری کے وزیر اعظم اوربان  اپنا قطر کا  سہ روزہ دورہ مکمل  کرنے کے  بعد  بتایا  کہ ان کے ملک کی طرح قطر بھی یوکرین روس جنگ کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے ثالثی کیلئے تیار ہے۔ قبل ازیں  ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد  آل ثانی   سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔    دوسری  جانب خبر لکھے جانے تک  ثالثی سے متعلق  قطر کا کوئی اور بیان سامنے نہیں آیا ہے۔  وکٹر اوربان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنگری نے قدرتی گیس کی خریداری کیلئے قطر  سے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اوربان نے  اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا، ’’ گزشتہ ایک سال میں ہم نے دیکھا کہ قطر یورپ کے لئے بہت اہم ملک بن گیا ہے۔ یورپی معیشت نے قطر سے حاصل ہونے والی ایل این جی کے ذریعے روسی گیس کے ایک اہم حصے کی تلافی کردی ہے۔ ہم نے توانائی کے تعاون پر اتفاق کیا ہے اور ہم قطر سے گیس خریدیں گے کیونکہ  کسی ایک ملک پرمنحصر رہنے کے بجائے کئی پر انحصار کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔‘‘
 انہوں نے بات چیت کے بعد یہ بھی کہا ،’’ہنگری اور قطر دونوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی نیزہوائی نقل و حمل کو بڑھانے، مواصلات اور زراعت میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات تلاش کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK