علاحدگی پسند تنظیم نے سوشل میڈیا پردہشت گرد محمدرفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بھی شیئر کی۔ روس کی جانب سے پاکستانی حکومت سےتعزیت کا اظہار۔
EPAPER
Updated: November 11, 2024, 12:07 PM IST | Islamabad
علاحدگی پسند تنظیم نے سوشل میڈیا پردہشت گرد محمدرفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بھی شیئر کی۔ روس کی جانب سے پاکستانی حکومت سےتعزیت کا اظہار۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم۲۶؍ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک خودکش دھماکہ تھا۔ علاحدگی پسند بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے )نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملہ کرنے والے بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ تصویر کا فورینسک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے۔ تصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے۔
دریں اثناءروس کے صدر ولادیمیرپوتن نے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ روسی صدر کا تعزیتی پیغام کریملن کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا جس میں کہا گیا ہے ۔ یہ بھی کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی تمام صورتوں کے خلاف تعاون کرے گا۔
دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں سے افسوسناک واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔