• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ میں ہندوستانی برادری اور طلبہ سےگفتگو میں راہل کا مودی اور آر ایس ایس پر حملہ

Updated: September 10, 2024, 10:37 AM IST | Agency | Texas

ملک میں پھیلی بیروزگاری کی وجوہات بیان کیں، ہندوستان کے تعلق سے آر ایس ایس کے ’’نظریہ یکسانیت‘‘کی تردید کی، تکثیریت پر زور دیا، بی جےپی تلملا گئی۔

Rahul Gandhi before his talk with students at the University of Texas. Photo: INN
راہل گاندھی ٹیکساس یونیورسٹی میںطلبہ کے ساتھ گفتگو سے قبل۔ تصویر : آئی این این

 امریکہ کے ۴؍ روزہ غیر سرکاری دورہ پر  اتوار کو ڈلاس پہنچنے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے یہاں ہندوستانی نژاد شہریوں اور یونیورسٹی آف ٹیکساس میں طلبہ سے گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے وزیراعظم مودی اور آر ایس ایس کو جم کر نشانہ بنایا۔  
 راہل گاندھی نے ہندوستان ہی نہیں مغربی ممالک میں بھی پھیلی بے روزگاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کو یہ پریشانی نہیں ہے کیوں  کہ  اس نے عالمی پروڈکشن پر قبضہ کرلیا ہے۔  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان اس کا مقابلہ کرسکتاہے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ ’’ہندوستان میں  صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے،  ہم چین کا مقابلہ کرسکتے ہیں بس ہمیں مینو فیکچرنگ  پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔‘‘ انہوں نے ملک میں  تعلیمی نظام میں ووکیشنل ٹریننگ پر بھی توجہ بڑھانے کی ضرورت کا حوالہ دیا۔  بی  جےپی، وزیراعظم مودی اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’لوک سبھا الیکشن کےبعد  بی  جےپی اور مودی کا خوف ختم ہو گیا ہے۔‘‘ ٹیکساس میں  ہندوستانی نژاد افراد سے خطاب میں راہل گاندھی  نے آر ایس ایس کے نظریہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کو ایک رنگ میں رنگ دینے میں یقین رکھتا ہے جبکہ کانگریس پارٹی ملک کی تکثیریت میں  یقین رکھتی ہے۔  امریکہ میں راہل گاندھی کی تقاریر اور گفتگو سے  ہندوستان میں حکمراں محاذ تلملا گیا ہے۔  بیروزگاری کے حوالے سے آئینہ دکھانے پر  برہمی کااظہا رکرتے ہوئے  بی جےپی اور اس کی اتحادی ٹی ڈی پی نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی  چین کی تعریف اورہندوستان کو بدنام کر رہے ہیں۔  آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی چین کو دنیا کے سامنے سب سے اچھے ملک کے طورپر پیش کر رہے  ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK