• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنہیا کمار کے ساتھ راہل گاندھی نے دہلی میٹرو میں سفر کیا، مسافروں سے گفتگو کی

Updated: May 25, 2024, 8:06 AM IST | Agency | New Delhi

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی مہم ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی نے یہ سفر کیا، اپنے تجربات بیان کئے اور کہا کہ میٹرو ریل شروع کرنے پر انہیں فخرہے۔

Rahul Gandhi not only traveled in the metro but also took selfies with the passengers. Photo: PTI
راہل گاندھی نے نہ صرف میٹرو میں سفر کیا بلکہ مسافروں کے ساتھ سیلفی بھی کھنچوائی۔ تصویر:پی ٹی آئی

 دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر انتخابی مہم جمعرات کو ختم ہونے کے بعد کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارٹی امیدوار کنہیا کمار کے ساتھ دہلی میٹرو میں سفر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے میٹرو میں سفر کے دوران مسافروں سے کافی دیر تک گفتگو کی۔ انہوں نے مسافروں سے ان کے مسائل پوچھے۔ اس دوران راہل گاندھی کافی خوش نظر آئے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کو میٹرو میں کنہیا کمار کے ساتھ کھل کر بات کرتے بھی دیکھا گیا۔انہوں نے مسافروں کے ساتھ اپنی گفتگو اور دہلی میٹرو کے سفر کے حوالے سے ’ایکس‘ اورانسٹا گرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ’’ دہلی میٹرو، ایک وقت دہلی کے لوگوں کی ضرورت تھی، پھر بنی عادت اور اب محبت۔ سبھی کے ساتھ آج اس چھوٹے سے سفر میں بہت مزہ آیا۔ عوام کی راحت کے  لئے ایسی سہولت شروع کرنے  مجھے فخر ہے۔ کانگریس ان کی حفاظت کے  لئے ہمہ وقت تیار ہے اور نئی سہولیات بنانے کے  لئے پابند عہد۔‘‘اس کے علاوہ راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر اپنے کاؤنٹ پر بھی اس سفر کی کچھ فوٹوز شیئر کی ہیں۔ 
 ان  تصویروںکے ساتھ انہوں نے لکھا  کہ میٹرو سفر، دہلی کے دل والوں کے ساتھ۔ ساتھی مسافروں سے مل کر ان کا حال چال پوچھا۔ مجھے خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ دہلی میں میٹرو بنانے کی ہماری پہل عوام کی آمد ورفت کےلئےاتنی سہولت کی حامل ثابت ہوئی۔ اس موقع پر مسافروں نے بھی راہل اور کنہیا کمار کے ساتھ کافی جوش و خروش کے ساتھ گفتگو کی اور ان سے بھی حال چال پوچھا۔ اس دوران کئی مسافروں نے راہل گاندھی کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں جبکہ کئی نوجوان راہل کو دیکھنے کیلئے بے قرار نظر آئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK