• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راہل گاندھی امرتسر پہنچے، گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکا

Updated: October 03, 2023, 9:27 AM IST | Agency | Amritsar

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی پیر کو ذاتی دورے پر امرتسر پہنچے اور گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکا اور آشیرواد لیا۔ اس بار راہل گاندھی نے پگڑی کے بجائے اپنے سر پر نیلے رنگ کا پٹکا باندھا ہوا تھا۔

Congress leader Rahul Gandhi. Photo. INN
کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ تصویر:آئی این این

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی پیر کو ذاتی دورے پر امرتسر پہنچے اور گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکا اور آشیرواد لیا۔ اس بار راہل گاندھی نے پگڑی کے بجائے اپنے سر پر نیلے رنگ کا پٹکا باندھا ہوا تھا۔ گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکنے کے بعد انہوں نے لنگر ہال میں برتن سیوا کی۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کے مطابق یہ راہل گاندھی کا امرتسر کا ذاتی دورہ ہے۔ ان کا پنجاب میں پارٹی لیڈروں سے ملاقات یا کوئی جلسہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر ریاست کی سیاسی صورتحال بالخصوص ریاست کی عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت کے ذریعہ سکھ پال سنگھ کھیرا کی گرفتاری کے بارے میں معلومات دینے کیلئے ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر پارٹی لیڈروں کو موقع ملتا ہے تو وہ انہیں ان کارکنوں اور لیڈروں کے بارے میں بھی بتائیں گے جن کے خلاف ریاستی حکومت نے بدعنوانی کے معاملات میں تحقیقات شروع کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔
اس سے پہلے راہل گاندھی کے امرتسر ہوائی اڈے پر پہنچنے پر رانا کے پی سنگھ، ایم پی گرجیت سنگھ اوجلا، آئی این ٹی یو سی کے لیڈر سریندر شرما اور دیگر  لیڈروںنے استقبال کیا۔ گولڈن ٹیمپل پہنچنے پر وہاں کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ راہل گاندھی کا دیگر مذہبی مقامات پر بھی ماتھا ٹیکنے کا پروگرام ہے۔ ان کے دورے کے پیش نظر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے ’ایکس‘ پر کہا کہ راہل گاندھی سورن صاحب پر ماتھا ٹیکنے کیلئے امرتسر آ رہے ہیں۔ یہ ان کا ذاتی اور روحانی سفر ہے، ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔تمام پارٹی کارکنوں سے گزارش ہے کہ اس دوران وہاں نہ پہنچیں۔ اگلی بار وہ ان سے مل سکتے ہیں۔پارٹی کے امرتسر یونٹ کے صدر اشونی کمار پپو نے کہا کہ راہل گاندھی گولڈن ٹیمپل آئیں گے۔ پارٹی کی طرف سے ہدایات ہیں کہ راہل گاندھی کے ذاتی پروگرام میں کوئی لیڈر نہ ہو۔ اسلئے  پارٹی کا کوئی لیڈر ان کے ذاتی پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی اپنی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوران امرتسر آئے تھے اور پیلی پگڑی پہن کر گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکا تھا۔
 امرتسر کے بعد راہل گاندھی ہماچل پردیش کے سولن میں واقع رام لوک مندر پہنچے۔ اس دوران انہوں نے  وہاں پوجا پاٹھ کی۔ بعد ازاںحال ہی میں بنائے گئے ناگلوک مندر کے بھی درشن کئے۔ وہ بغیر کسی اطلاع کے خاموشی سے  وہاںمندر پہنچے تھے۔ اس کے بعد وہ دہلی کیلئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK