• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرنال میں راہل گاندھی کی انتخابی ریلی ،بی جے پی پر ہریانہ کو تباہ کردینے کا الزام

Updated: September 26, 2024, 11:09 PM IST | karnal

بے روزگاری کے موضوع پر وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا۔ اپنی پارٹی کی گروپ بندی بھی ختم کرنے کی کوشش کی ، کماری شیلجا اور بھوپندر سنگھ ہڈا ساتھ نظر آئے

Bhupinder Hooda and Kumari Shailja were seen with Rahul during the rally. (PTI)
ریلی کے دوران بھوپندر ہڈا اور کماری شیلجا راہل کے ساتھ نظر آئے۔(پی ٹی آئی )

ہریانہ الیکشن کی انتخابی مہم میں بالآخر میدان میں اترتے ہوئے راہل گاندھی نے کرنال ضلع کی اسندھ اسمبلی سیٹ پر پارٹی امیدوار کے لئے انتخابی ریلی کا اہتمام کیا ۔ اس ریلی کے دوران  راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر ۱۰؍ سال میں ہریانہ کو سماجی  اور معاشی طور پر تباہ کردینے کا الزام عائد کیا۔ راہل  نے کہا کہ بی جے پی نے ہریانہ میں اور اس کے لیڈر نریندر مودی نے پورے ملک میں نہایت منظم طریقے سے  روزگار کا سسٹم تباہ کردیا۔ اس کا سب سے زیادہ اثر ہریانہ پر ہوا جہاں  بے روزگاری عام ہو گئی ہے ۔ یہاں کے نوجوان روزگار حاصل کرنے کے لئے ترس رہے ہیں۔ راہل نے اس دوران اپنے امریکی دورے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہاں ان کی ملاقات کئی ایسے ہریانوی افراد سے ہوئی جو یہاں روزگار نہ مل پانے کی وجہ سے امریکہ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ اس دوران انہوں نے کئی مصیبتیں جھیلیں تب کہیں جاکر انہیں روزگار مل سکا ۔ اسی لئے میں کہہ رہا ہوں کہ بی جے پی نے روزگار کا پورا سسٹم تباہ و برباد کردیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس دوران پارٹی کے انتخابی وعدوں کابھی ذکر کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ہر حال میں اپنے وعدے پورے کرے گی۔
 ریلی کے دوران راہل نے پارٹی کی گروپ بندی بھی ختم کرنے کی کوشش کی کیوں کہ اس دوران بھوپندر سنگھ ہڈا اور کماری شیلجا اسٹیج پر ساتھ نظر آئے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں ہی لیڈران ایک دوسرے سے سخت ناراض ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK