Updated: October 17, 2023, 3:00 PM IST
| Aizwal
راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کے تعلق سے کہا کہ یہ اتحاد ملک کی ۶۰؍ فیصد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے جو بی جے پی حامیوں سے زیادہ ہے۔ اپوزیشن اتحاد ہندوستانی نظریات کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی ریاستیں بی جے پی اور آر ایس ایس کے حملوں کا سامنا کررہی ہیں۔
راہل گاندھی خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد ملک کی ۶۰؍ فیصد آبادی کو پیش کرتا ہے جتنا بی جے پی کر سکتی ہے اس سے کئی زیادہ۔انہوں نے ایزول میں خطاب کرتے ہوئے کانگریسی لیڈر نے کہا کہ انڈیا اتحاد ہندوستان کے اقدار، آئینی بنیادوں اور مذہب اورثقافت کے قطع نظر لوگوںکی آزادی کی حفاظت کے ذریعے ہندوستان کے نظریے کی حفاظت کرے گا جس کے ذریعے لوگہم آہنگی سے زندگی گزاریں گے۔ انہوں نے بی جے پی اور اس کےنظریات والی آر ایس ایس پر تنقید کرتےہوئےکہا کہ ان کا نظریہ ملک کے تئیں ہم سے مختلف ہے۔
آر ایس ایس یقین رکھتا ہے کہ ہندوستان پر ایک ہی نظریے اور ادارے کے ذریعے حکومت کی جا سکتی ہے جس کی ہم مکمل مخالفت کرتے ہیں۔ طاقت کو حصوں میں تقسیم کیا جائے جبکہ بی جے پی یقین رکھتی ہے کہ سارے فیصلے نئی دہلی میں مرکز کی جانب سے کئے جائیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ملک کی بنیاد ڈالنے میں مدد کی تھی اور اس بنیاد کے نظریات کا دفاع کرنے کے اس پرانی پارٹی کے پاس ریکارڈ ہیں بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی نے ملک کے مکمل ادارہ جاتی فریم ورک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے بی جے پی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شمالی مشرق کی مختلف ریاستیں بی جے پی کے حملوں کا سامنا کر رہی ہے جو آپ کے مذہبی عقیدوں کی بنیادوں کیلئے خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ میزورم کے اسمبلی انتخابات ۷؍ نومبر کو متوقع ہے۔