راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حیرت انگیز ہار کو تسلیم کرتے ہوئے اتوار کو اعلان کیا کہ اس ہار کے بعد بھی نظریات کی جنگ جاری رہے گی۔
EPAPER
Updated: December 04, 2023, 10:14 AM IST | Agency | New Delhi
راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حیرت انگیز ہار کو تسلیم کرتے ہوئے اتوار کو اعلان کیا کہ اس ہار کے بعد بھی نظریات کی جنگ جاری رہے گی۔
راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حیرت انگیز ہار کو تسلیم کرتے ہوئے اتوار کو اعلان کیا کہ اس ہار کے بعد بھی نظریات کی جنگ جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تلنگانہ میں پارٹی کو اکثریت کے ساتھ کامیاب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی لڑائی نظریات کی ہے اور یہ لڑائی جاری رہے گی۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ’’ہم پوری انکساری کے ساتھ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں عوام کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں ۔ نظریات کی لڑائی جاری رہے گی۔‘‘ا س کے ساتھ ہی تلنگانہ میں کانگریس کی فتح پر کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’ میں تلنگانہ کے عوام کا بہت شکر گزار ہوں ۔ ہم عوام حامی تلنگانہ بنانے کاوعدہ ضرور پورا کریں گے۔ تمام کارکنوں کا ان کی محنت اور حمایت کا تہہ دل سے شکریہ۔ ‘‘ کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ۴؍ ریاستوں کے انتخابی نتائج کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عوام کا فیصلہ سرآنکھوں پر۔‘‘ تلنگانہ میں پارٹی کی کامیابی پرریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’’تلنگانہ کے عوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کانگریس کے حق میں فیصلہ سنایا ہے، یہ عوامی تلنگانہ کی جیت ہے۔ یہ ریاست کے عوام اور کانگریس پارٹی کے ایک ایک کارکن کی جیت ہے۔‘‘ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ’’مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں عوام نے کانگریس کو اپوزیشن کی ذمہ داری سونپی ہے، عوام کا فیصلہ سرآنکھوں پر۔‘‘