• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راہل گاندھی کا مودی پر طنز،’’معافی وہی مانگتا ہے جس نے کچھ غلط کیا ہو‘‘

Updated: September 06, 2024, 11:45 AM IST | Agency | Sangli

سانگلی دورے پر پتنگ رائو کدم کےمجسمہ کی نقاب کشائی اورعوامی جلسے سے خطاب۔

Rahul Gandhi speaking. Photo: INN
راہل گاندھی خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

ہلدی کی پیداوار اور بازار  کیلئے مشہور مغربی مہاراشٹر کے ضلع سانگلی کے کڑے گاؤں پہنچے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نےپارٹی کے قد آور لیڈر، ماہر تعلیم اور بھارتی ودیا پیٹھ کے بانی آنجہانی   پتنگ راؤ کدم  کے قدآور مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ راہل نے اس موقع پر بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے لوگ کہتے تھے کہ ہم ذات پر مبنی مردم شماری کے خلاف ہیں، ہم نےمسلسل دبائو بنایا تو اب وہ بھی کہنے لگے ہیں کہ یہ مردم شماری ہونی چاہئے۔ راہل نے کہا کہ کانگریس اور ہمارا اتحاد ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گاکیونکہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ اس ملک کی دولت سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے اور کون نہیں۔واضح رہے کہ راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے مہاراشٹر کے دورے پر تھے جس میں انہوں نے سانگلی  اور ناندیڑ کا دورہ کیا۔
 راہل گاندھی نے کہاکہ آج ہم نے کدم جی کے مجسمے کا افتتاح کیا، میں سوچ رہا تھا کہ انہوں نے ساٹھ سال تک آپ کے ساتھ محبت سے کام کیا، ان تمام دنوں میں، انہوں نے آپ سے کبھی معافی نہیں مانگی کیونکہ کوئی ضرورت نہیں تھی۔ معافی صرف وہ مانگتا ہے جو غلط کام کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  میں نے اخبار میں پڑھا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ میں شیواجی مہاراج سے معافی مانگتا ہوں۔ اب میں سمجھنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے معافی کیوں مانگی؟ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اس کا ٹھیکہ آر ایس ایس کے کسی شخص کو دیا گیا تھا۔ دوسری غلطی یہ ہو سکتی ہے کہ مجسمے کی تعمیر میں بدعنوانی اور چوری ہوئی ہے ۔ تیسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ نے ایک مجسمہ بنایا اور اس بات پر توجہ نہیں دی کہ مجسمہ  برقرار رہے۔راہل  نے کہا کہ میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ کدم جی کا جو مجسمہ بنایا گیا ہے وہ یہاں نظر آئے گا چاہے آپ ساٹھ ستر سال بعد یہاں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو شیواجی مہاراج سے نہیں بلکہ مہاراشٹر کے ہر فرد سے معافی مانگنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK