• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راہل گاندھی کے قتل کی دھمکی، کانگریس کا زبردست احتجاج

Updated: September 20, 2024, 1:06 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے تعلق سے بی جے پی کے بلڈانہ کے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ، راجیہ سبھا کے رکن انل بونڈے اور دیگر لیڈران کی اشتعال انگیزی۔

Rahul Gandhi. Photo: INN
راہل گاندھی۔ تصویر : آئی این این

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے تعلق سے بی جے پی کے بلڈانہ کے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ، راجیہ سبھا کے رکن انل بونڈے اور دیگر لیڈران کی اشتعال انگیزی، راہل گاندھی کی زبان کاٹنے، انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور دیگر انداز میں انہیں نشانہ بنانے کے بیانات کے خلاف میرا بھائندر میں میکسس مال کے سامنے جمعرات کو کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وہیں کوکن کانگریس کے عہدیداران کی میٹنگ بھی ہوئی۔ بھائندرمیں کانگریس کے لیڈران بینر اورپلے کارڈز اٹھاکر نعرے لگارہے تھے۔ اس پرلکھا تھا ’راہل گاندھی سنگھرش کرو، دیش تمہارے ساتھ ہے‘، ’نئی آندھی راہل گاندھی راہل گاندھی ‘وغیرہ اور مظاہرین خود بھی یہی نعرے بلند کررہے تھے۔ 
  دوسری جانب ممبئی کانگریس اور یوتھ کانگریس کی جانب سے اس تعلق سے اسپیکر راہل نارویکر کی رہائش گاہ کے سامنے قلابہ میں احتجاج کرنے کی کوشش کی گئی مگر پولیس نے اس سے قبل ہی ناکہ بندی کرکے مظاہرین کو جانے سے روک دیا اور انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ میرا بھائندر کانگریس کے انچارج رمیش چنیتھلا نے کہا کہ ’’ملک اور غیر ملکوں میں راہل گاندھی کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی گھبرا گئی ہے اسی لئے وہ کھسیا کر انہیں دھمکی دے رہی ہے۔ ‘‘ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہاکہ ’’ راہل گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکی برداشت نہیں کریں گے۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK