• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راہل گاندھی کا طلبہ کے مسئلے کو لوک سبھا میں اٹھانے کا وعدہ

Updated: January 22, 2025, 11:41 AM IST | Agency | New Delhi

دو دن قبل بہار دورے کے موقع پر مظاہرہ کرنے والے ’بی پی ایس سی‘ کے امیدواروں سے کانگریس لیڈر نے ملاقات کی تھی۔

Rahul Gandhi met BPSC candidates on January 18. Photo: INN
۱۸؍ جنوری کو بی پی ایس سی کے امیدواروں سے راہل گاندھی نے ملاقات کی تھی۔ تصویر: آئی این این

لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نےمنگل کو الزام عائد کیا کہ امتحان کا پرچہ لیک ہونا، نوجوانوں کے حقوق چھیننے کا ایک ہتھیار بن گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں اس طرح کے واقعات روزانہ رونما ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مظاہرہ کرنے والے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امیدواروں کے مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔ 
بہار پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف پٹنہ میں تقریباً ایک ماہ سے مظاہرہ ہورہا ہے۔ کانگریس لیڈر نے مذکورہ مظاہرین سے ۱۸؍ جنوری کو ملاقات کی تھی، ان سے بات چیت کی تھی، ان کے مسائل سنے تھے اور ان سے کچھ وعدے بھی کئے تھے لیکن اس تعلق سے بیان اور ویڈیو ۲۱؍ جنوری کو جاری کیا۔ 
 اپنے بیان میں راہل گاندھی نے کہا کہ گاندھیائی انداز میں احتجاج کرنے والے طلبہ پر بہار کی حکومت نے وحشیانہ لاٹھی چارج کیا اور پھر ان کے خلاف زبردستی مقدمات بھی درج کئے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر۲۸؍ امتحانی مراکز میں دھاندلی ہوئی لیکن حکومت اسے تسلیم کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ان ہزاروں طلبہ کی آواز ہے جو انصاف اور دوبارہ امتحان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK