• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریل حادثے کم نہیں ہورہے، اب سابرمتی ایکسپریس کے ۲۲؍ ڈبے پٹری سے اُتر گئے

Updated: August 18, 2024, 10:28 AM IST | Agency | Kanpur

اتر پردیش میں کانپور اور بھیم سین اسٹیشنوں کے درمیان حادثہ پیش آیا، سماج وادی پارٹی نے وزیر ریل سے پوچھا ’’عہدہ چھوڑنے کیلئےاور کتنے حادثے درکار ہیں؟

After the train derailed, there was chaos at the accident site. Photo: PTI
ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری مچ گئی تھی۔ تصویر: پی ٹی آئی

ملک میں ریل حادثے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اب کانپور اور بھیم سین اسٹیشن کے درمیان ٹرین حادثہ ہوا ہے۔ یہاں سابرمتی ایکسپریس  کے ۲۲؍ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔خوش قسمتی  سے اس حادثے کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن ایک اور حادثے نے وزیر ریل کیلئے کئی سوال کھڑے کردئیے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سابرمتی ایکسپریس  کانپور  سے نکلی تھی اور بھیم سین اسٹیشن سے تھوڑے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ لوکو پائلٹ  نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ بولڈر انجن سے ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے انجن کا کیٹل گارڈ بری طرح ٹوٹ گیا اور جھک گیا۔ جس کی وجہ سے ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ تاہم اس بارے میں تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔اس واقعہ کے بعد ٹرین میں کہرام مچ گیا۔ مسافر خوفزدہ ہو گئے اور اپنی جان بچانے کی کوشش  میں ٹرین سے کودنے لگے۔ اس کی وجہ سے وہاں تھوڑی دیر کیلئے افراتفری پیدا ہو گئی تھی۔ دریں اثناء ایک اور ٹرین حادثہ سماج وادی پارٹی نے وزیر ریل اشوینی ویشنو کو نشانہ بنایا۔  پارٹی نے کہا کہ وزیر ریل کو اپنا عہدہ چھوڑنے اور ذمہ داری قبول کرنے کیلئے اب اور کتنے حادثے درکار ہو ں گے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK