• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریل ملازمین نے فاضل اشیاء کو قابل استعمال اور قابل دید بنادیا

Updated: October 20, 2024, 6:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ویسٹرن ریلوے کےملازمین کے کارنامہ کی ستائش کی گئی۔

A beautiful demonstration of `Kachre Se Kala` in the Souchta Pukhwade celebrated in Western Railway from October 2 till now. Photo: INN
ویسٹرن ریلوے میں ۲؍ اکتوبر سے اب تک منائے گئے سوچھتا پکھواڑے میں’ `کچرے سے کلا‘ کا خوبصورت مظاہرہ۔ تصویر : آئی این این

ویسٹرن ریلوے میں ۲؍ اکتوبر سے منائے گئے’ سوچھتا پکھواڑے‘ میں `’کچرے سے کلا‘ کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ اس میں ریل ملازمین نے کئی خوبصورت چیزیں بناکر اپنی بہترین صلاحیت کو اجاگرکیا اور یہ ثابت کیا کہ فاضل اشیاء کا کس طرح بہتر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 اس کے ذریعے صاف صفائی کی اہمیت اورجوچیزیں غیر ضروری طورپرادھر ادھر پڑی رہتی ہیں، ان کوکس طرح سےکام میں لایا جا سکتا ہےاور انہیں کارآمد بنایا جاسکتا ہے،اس طرح کی کاوش کے ذریعے اسےبھی نمایاں کیاگیا۔ ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ ’’سوچھتا پکھواڑے میں سوچھتا ہی جیون ہے، کودوبارہ یاد کیاگیا اور۱۵؍دنوں تک شب و روز مختلف انداز میں اس کی یاددہانی کرائی جاتی رہی۔ اس کا مقصد یہ ہےکہ اگرہرشخص اپنی ذمہ داری محسوس کرے، گندگی سے بچے، گندگی کرنے والوں کوپیار ومحبت سے پیغام دے ، انہیں ٹوکے، تو ہم سب اپنے ریل سفر کو مزیدخوش گوار بناسکتے ہیں۔ ٹرینیں اور ریلوے علاقہ جتنا زیادہ صاف ستھرا ہوگا، اتنا ہی مثبت اثر ہمارے ذہن و دماغ اور صحت پر پڑے گا۔ اسی لئے صفائی پرخاص زور دیاجاتا ہے۔‘‘
 انہوںنے ریل ملاز مین کے ذریعے بنائی گئیں اشیاء کے تعلق سے کہاکہ ’’ انسان کے اندرخوابیدہ صلاحیتیں موجود ہیں، بس اسے استعمال میں لانے کیلئےمواقع کے ساتھ حوصلہ دلانے کی ضرورت ہے۔ سوچھتا پکھواڑے میں بھی اس جانب توجہ دی گئی اور ریل ملازمین نے اپنی ذہنی اختراع سےایسی چیزیں تیار کیں جو عموماً نہیں ہوتی ہیں یااس جانب توجہ ہی نہیں دی جاتی ہے۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ انسان کیاکیا سوچتا ہے اور موقع ملے تووہ کیاکچھ کر سکتا ہے ۔ بلاشبہ ریل ملازمین کا یہ کارنامہ قابل ستائش ہے۔ اسی لئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK