• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’سوچھتا ہی سیوا ہے‘ عنوان پر۲؍اکتوبر تک ریلوے کی صفائی مہم

Updated: September 22, 2024, 5:18 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

سینٹرل اورویسٹرن ر یلوے میںملازمین کوحلف دلایا گیا ۔اسٹیشن اورٹرینوں کی صاف صفائی پرخصوصی زور۔

The employees of the Central Railway are being sworn in under the Swachha campaign. Photo: INN
سینٹرل ریلوے میںملازمین کوسوچھتا مہم کے تحت حلف دلایاجارہا ہے۔ تصویر : آئی این این

ویسٹرن اور سینٹرل ریلوے میں ’سوچھتا ہی سیوا ہے ‘عنوان پر ملازمین کو حلف دلایا گیا اور صفائی مہم شروع کی گئی۔یہ صفائی مہم ۲؍ اکتوبر تک جاری رہےگی۔ اس دوران صاف صفائی رکھنے اوراس کی اہمیت سے مسافروں کو آگاہ کرانے کے ساتھ ان کو راغب بھی کرایا جائے گاتاکہ ان کی مدد سے ریلوے علاقوں کوصاف رکھا جاسکے۔ سوچھتا ابھیان ملکی سطح پر چلایا جارہا ہے۔ اس تعلق سے سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او ڈاکٹر سوپنل نیلا نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ ’’جب صفائی کاذکر آتا ہے تو ہر شخص کے ذہن میں اچھا اورصاف ستھرے ماحول کا تصور ابھرتا ہے مگر حقیقی معنوں میں ہم وہ تصویر نہیں دیکھتے۔ ریلوے میں لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں، صاف صفائی کرائی جاتی ہے، ٹرینوں کی دھلائی کی جاتی ہے ، صفائی عملہ اسٹیشن کے الگ الگ حصوں میں ڈیوٹی انجام دیتا ہےپھربھی صفائی میںکمی رہتی ہے۔ اس کی وجہ مسافروں کا کم توجہ دیناہے،اس لئے مسافربھی توجہ دیں۔‘‘
 ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک نے بتایاکہ ’’ اسٹیشن، ٹرین، کینٹین، پٹریاںاور بیت الخلاءمیں صفائی رکھنے کیلئے مہم جاری رہے گی ۔ اس عمل میں مسافروں کو بھی جوڑا جائے گا تاکہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہو۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK