• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’مائناریٹی کے سرکاری ادارے میں ڈائریکٹر کا تقرر کیا جائے‘‘

Updated: January 22, 2025, 10:41 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

رکن اسمبلی رئیس شیخ کا مطالبہ، ایم آر ٹی آئی قائم کرنے کےاعلان کے۶؍ ماہ بعد بھی ڈائریکٹر کی تقرری نہیں ہوئی ہے۔

Member of Assembly Raees Sheikh giving bouquet to Deputy Chief Minister Ajit Pawar. Photo: INN
رکن اسمبلی رئیس شیخ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو گلدستہ دیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 اسمبلی انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے ریاست میں مسلم سمیت اقلیتی طبقوں کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی ترقی کیلئے’’ مائناریٹی ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایم آر ٹی آئی۔ مارٹی)‘‘ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس اعلان کو ۶؍ماہ گزر جانے کے باوجود اس کے ڈائریکٹر کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔ اسی لئے اس کا کام کاج شروع نہیں ہو سکا ہے اور اقلیتی طبقہ اس سے محروم ہے۔ اسی کے مدنظر سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نےگزشتہ روز مہاراشٹر کے نائب اعلیٰ ووزیر خزانہ اجیت پوار اور اقلیتی امور کے وزیر دتاتریہ بھرنے کو مکتوب دے کر ’مارٹی‘ کو ایڈمنسٹریٹیو طاقت اور رفتار دینے کا مطالبہ کیا۔ 
  اس ضمن میں رئیس شیخ نے بتایا کہ ریاست میں بارٹی، امرت، مہاجیوتی اور سارتھی وغیرہ جیسے خودمختار ادارے مختلف ذاتوں کے گروپ کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے قائم کئےگئے ہیں۔ ان ہی خطوط پر اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اگست۲۰۲۴ء میں ’مارٹی‘ قائم کیا گیا۔ مارٹی کیلئے ۱۰؍ اسامیاں تخلیق کی گئیں اور اقلیتی برادریوں کی پسماندگی کا مطالعہ کرنے اور اس کمیونٹی کے طلبہ کومسابقتی امتحانات کی مفت تربیتی کلاسز فراہم کرنے کی غرض سے ۶؍  کروڑ ۲۵؍ لاکھ روپے بھی منظور کئے گئے ہیں۔ یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ مارٹی کا ہیڈ آفس اورنگ آباد میں ہوگالیکن کچھ نہیں ہوا۔ رئیس شیخ نے آئی اے ایس افسر کو فوری طو رپر ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کرنے ا ور سول سرویسز کے ٹریننگ کلاسز کیلئے ۱۵؍ کروڑ کا فنڈ منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK