• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راج ٹھاکرےنے رتنا گیری ریفائنری کو کوکن کے مفاد میں قراردیا

Updated: December 05, 2022, 8:56 AM IST | siraj shaikh | Mumbai

ایم ا ین ایس چیف نے پریس کانفرنس میںکہا کہ میرا موقف تھا کہ کوکن میں ریفائنری جیسا پروجیکٹ نہیں آ نا چاہئےلیکن اس وقت صورتحال بہت اچھی ہے

Raj Thackeray said that there are opportunities for MNS in Kokan
راج ٹھاکرے نے کہا کہ ایم این ایس کیلئے کوکن میں مواقع ہیں

مہاراشٹر نونرمان سینا کےسربراہ راج ٹھاکرے نےرتنا گیری کے بارسو گاؤں میںمجوزہ ریفائنری پروجیکٹ کی حمایت کی ہے۔کوکن کے دورہ  پر رتناگیری میںایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’پہلے میرا موقف تھا کہ ریفائنری پروجیکٹ کوکن میں نہیں آنا  چاہئے لیکن اتنا بڑا اور اہم پروجیکٹ ریاست سے باہر جانا ریاست اور کوکن کے مفاد میں نہیں ہے۔‘‘ انہوں نےریفائنری پروجیکٹ کیلئے اس وقت صورتحال اچھی  ہے۔
 راج ٹھاکرے نے کہا کہ جب یہاں ریفائنری پروجیکٹ کا اعلان کیا گیا تو کوکنی لوگوں کو احساس ہوا کہ ان کی زمینیں ان پروجیکٹوں کیلئے بہت ہی سستے داموں خریدی گئی ہیں لیکن جب ہزاروں ایکڑ زمین باہر کے لوگ خرید رہے تھے تب یہاں کے مقامی لوگوں نے ایک بار بھی نہیں سوچا کہ یہ کون لوگ ہیں اور زمینیں کیوں خرید رہے ہیں؟ آج جب زمین ہاتھ سے نکل گئی ہے تو بات کرنے کا کیا فائدہ؟ ، راج ٹھاکرے نے مقامی شہریوں کو مشورہ دیا کہ اس لیے کم از کم اب سے زمین فروخت کرتے وقت دس بار سوچیں۔
 راج ٹھاکرے نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے حوالے سے جاری بیان بازیوں پر بھی تبصرہ کیا۔ کوئی بھی چھترپتی شیواجی مہاراج سے تحریک نہیں لینا چاہتا، کوئی ان سے سیکھنا نہیں چاہتا۔ مہاراشٹر میں ایسا ہی چل رہا ہے کہ تنازعات کس طرح بڑھیں ۔راج ٹھاکرے نے کہا کہ جن لوگوں کو تاریخ کی سمجھ نہیں ہے وہ اس پر بات کرنے لگے ہیں۔انہوں نے  صحافیوں سے کہا کہ اپنے کوکن دورے پرجب بھی میں یہاں کے  لوگوں سے ملتا ہوں اور ان سے بات کرتا ہوںتومجھے ان کی باڈی لینگویج  مثبت نظر آتی ہے۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا  کے تعلق سے توقعات اور یقین دونوں کو میں محسوس کر سکتا ہوں۔ میں جنوری میں واپس آؤں گا۔ اس وقت راج ٹھاکرے نے وضاحت کی کہ رتناگیری ضلع کے چپلون اور سندھودرگ ضلع کے کڈال میں جلسہ عام رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوکن کی ترقی کیلئے لڑنے والے  ایم این ایس لیڈروں کوانتخاب میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے جو سکھایا اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مختلف تنازعات کو ہوا دی جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK