Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

راج ٹھاکرے کا کمبھ سے لایا گیا گنگا جل پینے سے انکار، بھگوا خیمہ چراغ پا

Updated: March 10, 2025, 10:34 AM IST | Agency | Pune

ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا کہ’’لوگوں کو اندھ وشواس سے باہر نکلنا چاہئے۔‘‘

Raj Thackeray. Photo: INN
راج ٹھاکرے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹرنونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مہاکمبھ سے لایا گیا گنگا جل پینے سے انکار کیا اور مہاکمبھ میں ہندوزائرین کے بڑی تعداد میں اِسنان کرنے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’لوگوں  کو اندھ وشواس سے باہر نکلنا چاہئے۔ ‘‘ اے بی پی ماجھا کی رپورٹ کےمطابق راج ٹھاکرے نے کہا کہ میں  اس گنگا کے گندی پانی کو بھی نہیں  چھوؤں گا جس میں کروڑوں  لوگوں نے اِسنان کیا ہے۔ ‘‘ پمپری چنچوڑ میں  اپنی پارٹی کے ۱۹؍ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں  راج ٹھاکرے نے پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران مذکورہ بیان دیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مہاکمبھ کے متعلق کہا کہ ’’میں  گنگا کے گندے پانی کو نہیں  چھوؤں گا جہاں  کروڑوں  لوگ نہائے ہیں۔ ‘‘ انہوں  نے کہا کہ’’میرے لئے بالا نند گاؤنکر وہاں  کا پانی لے کر آئے، میں نے کہا کہ میں  نہیں  پیئوں گا۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ’’اگر لوگ اپنے پاپوں کا پرائشچت کرنے کیلئے پریاگ راج میں اسنان کرنے گئے تو کیا وہ سچ میں اپنے پاپوں سے آزاد ہوسکتے ہیں ؟‘‘ راج ٹھاکرے نے اس دوران یہ بھی کہا کہ گنگاکے پانی میں اتنے لوگوں نے اسنان کیا ہے تو یہ پانی صاف نہیں  ہوسکتا۔ راج ٹھاکرے نے اس موضوع کو گنگا کی صفائی سے جوڑکر کہا کہ’’ اب آپ یقین اور اندھ وشواس کے بیچ کا فرق سمجھ گئے ہوں گے۔ ‘‘ راج ٹھاکرے نے گنگا کی آلودگی پر طنز کیا کہ ’’ہمارے ملک کی کوئی بھی ندی صاف نہیں ہے، پھر بھی ہم ان ندیوں  کو ماں مانتے ہیں۔ بیرون ملکوں  میں  ندیاں  صاف ستھری ہوتی ہیں ، لیکن وہاں ندیوں کو ماتا نہیں  مانا جاتا۔ ‘‘راج ٹھاکرے کے مذکورہ بیان پر بھگوا خیمہ چراغ پا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK