• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجستھان کا بجٹ پیش، ۵۰۰؍ روپے میں سلنڈر دینے کا اعلان

Updated: February 11, 2023, 9:47 AM IST | Jaipur

وزیراعلیٰ گہلوت نے اس کے علاوہ بھی کئی اہم اعلانات کئے، ۱۰۰؍ یونٹ تک مفت بجلی اور طلبہ کیلئے متعدد رعایتیں

Rajasthan Chief Minister Ashok Gehlot
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت

 راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت  جو ریاست کے وزیر مالیات بھی ہیں نے اگلے مالی سال کے لئے ریاست کا بجٹ پیش کر دیا ہے ۔ اس بجٹ میں انہوں نے وہ اعلانات کئے ہیں جس کی توقع مرکزی حکومت سے کی جارہی تھی ۔ انہوں نے نہ صرف گیس سلنڈر ۵۰۰؍ روپے میں فراہم کرنے کا اعلان کیا بلکہ ۱۰۰؍ یونٹ تک بجلی مفت کرنے اور طلبہ کیلئے متعدد سہولتوں کا بھی اعلان کیا ۔  اس بجٹ میں وزیراعلیٰ گہلوت نے خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کے  لئے کئی اہم وعدے کئے ہیں۔ گہلوت نے اعلان کیا کہ راجستھان میں نوجوانوں کے  لئے بھرتی کے تمام امتحانات کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ پیپر لیک جیسے واقعات کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔گہلوت کے اعلانات کے مطابق گورنمنٹ کالج کیمپس میں ۱۰۰؍ روزگار میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
  اس کے علاوہ گھریلو صارفین کو ۱۰۰؍ یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس اسکیم کا نفاذ اگلے سال سے ہو گا اور اس کا فائدہ  ریاست کے ایک کروڑ ۱۹؍ لاکھ سے زائد خاندان اٹھاسکیں گے۔وزیر اعلیٰ گہلوت نے اپنے بجٹ میں یہ اعلان بھی کیا کہ  میں جے پور میں اے پی جے عبدالکلام انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کا قیام کیا جائے گا۔ راجستھان کے طلبہ  ۷۵؍ کلومیٹر تک سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکیں گے۔  شہری اور دیہی علاقوں میں ایک ایک ہزار اسکول اور ۲؍ ہزار مہاتما گاندھی اسکول کھولے جائیں گے۔ لڑکوں کو بھی حق تعلیم کے تحت پہلی سے ۱۲؍ ویں تک مفت تعلیم دی جائے گی۔  ریاست میں چرنجیوی یوجنا کے تحت علاج کیلئے بیمہ کی رقم ۱۰؍لاکھ سے بڑھا کر ۲۵؍لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK