• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجستھان :دلخراش حادثے میں مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی بہو اور پوتا جاں بحق

Updated: May 18, 2023, 3:47 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

راجستھان میں دلخراش حادثے میں دارالعلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث مفتی سعیداحمدپالن پوریؒ کی بہو راشدہ اورپوتا عبدالحفیظ (۱۳)جاں بحق ہوگئے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

راجستھان میںدلخراش حادثے میںدارالعلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث مفتی سعیداحمدپالن پوریؒ کی بہو راشدہ اورپوتا عبدالحفیظ (۱۳)جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی چلاکر اپنی بہن اوربھانجوں کولے جانے والے عبداللہ شدید زخمی ہوگئے ، انہیںعلاج کے لئے ممبئی لایا جارہاہے ۔اس کے ساتھ ہی کار میںبیٹھے دیگر ۳؍ بچے بھی زخمی ہوگئے مگر ان کی حالت مستحکم ہے۔ دیوبند جاتے وقت الور (راجستھان ) میںفلائی اوور پربدھ کی صبح ساڑھے ۶؍ بجے بھیانک حادثہ پیش آیا۔اس دردناک حادثے کی اطلاع دارالعلوم فلاح دارین ترکیسر (گجرات)کی جانب سےمولانا محمدنذیرنے بھی دی ۔حادثہ اتنابھیانک تھا کہ گاڑی کے اگلے حصے کے پرخچے اڑ گئے۔ یہ بھی بتایاگیاکہ حادثے کے بعد میت تدفین کے لئےآبائی وطن گھٹامن (پالن پور) لائی جارہی ہے ، یہیں تدفین عمل میںآئے گی۔مولانا محمد نذیرنےاطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ دارالعلوم گٹھامن کے بانی حاجی محمدصاحب فرزند عبداللہ بھائی اپنی ہمشیرہ مفتی سعیداحمدپالن پوری ؒکی بہو اوربھانجوں کوبذریعہ کارلے کردیوبند جاتے ہوئے الور راجستھان میںسڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔اس بھیانک حادثے میںان کی بہن راشدہ اور ان کا بڑا بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ خود عبداللہ کی حالت تشویشناک ہے۔حادثےکےبعد متعلقین اوراعزہ سے رابطے میںرہنے والے حافظ محمداقبال چونا والا نے بتایاکہ’’ اس دردناک حادثے کی اطلاع ملنے اورمیت کے گاؤں پہنچنے کے بعد سے لوگ سکتے میں ہیں ۔ مرحومہ کے شوہر مولانا احمدسعید (استاذحدیث جامعۃ الشیخ حسین احمدمدنی ،دیوبند)بھی دیوبند سے اپنے گاؤں پہنچ گئے ہیں۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK