• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجستھان حکومت کا پہلا مکمل بجٹ پیش، ۳۵۰؍ بلین ڈالر کی معیشت کا ہدف

Updated: July 11, 2024, 9:25 AM IST | Jaipur

ریاست میں پہلی بار۲۷۵۰؍ کلومیٹرپر مشتمل ۹؍ ایکسپریس ویز کی تعمیر کا منصوبہ ،۲۵؍ لاکھ دیہی گھروںمیںنل کا پانی سپلائی کرنے کاو عدہ، شعبہ صحت کیلئے ۲۷؍ہزار کروڑ مختص۔

Dayakumari on his way to present the budget. Photo: INN
دیاکماری بجٹ پیش کرنے جاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

راجستھان میں بدھ کو بی جے پی کی بھجن لال حکومت نے اسمبلی میں اپنا پہلا مکمل بجٹ پیش کیا۔وزیر خزانہ دیا کماری نے ۲۵-۲۰۲۴ء کے پہلے مکمل بجٹ میں کئی اہم اعلانات کرتے ہوئےریاست کو۳۵۰؍ بلین ڈالرکی معیشت  بنانےکے عزم کا اظہارکیا۔اپنی بجٹ تقریر میںدیا کماری نے کہا کہ حکومت ۱۰؍قرادادوں پر کام کررہی ہے جن میںراجستھان کو۳۵۰؍بلین ڈالرکی معیشت بنانے کا ہدف اورمعیاری انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل  ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں پہلی مرتبہ ۹؍ گرین فیلڈ ایکسپریس شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی جو۲۷۵۰؍ کلومیٹر پرمشتمل ہو گی۔ سڑکوںکی تعمیر کے منصوبوں کیلئے ۶۰؍ ہزار کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے  ملازمت کے مواقع پیدا کرنے پرزور دیتے ہوئے ۵؍ سال  میں۴؍لاکھ اسامیوںپر بھرتی کا وعدہ کیا ۔ اس کے علاوہ۲۵؍ لاکھ دیہی گھروں میںنل کا پانی سپلائی کرنے کیلئے ۱۵؍ ہزار کروڑ روپےمختص کرنے کا اعلان کیا ۔  یہ اعلان بھی قابل ذکر ہے کہ ریاست کے ہر اسمبلی حلقے میں۲۰؍ ہینڈ پمپ نصب کئے جائیں گے ۔صحت کے شعبے کیلئے ۲۷؍ ہزار کروڑ کی تجویز رکھی ہے، اس کے علاوہ ۲؍ لاکھ گھرو ں میںبجلی کنکشن پہنچانے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔خواتین کی سہولت کیلئے ریاست بھر میں مخصوص ’پنک ٹوائلٹ ‘ بنانے کے منصوبے کا بھی دیا کماری نے ذکرکیا۔

وزیر خزانہ نے دہلی میں’بھارت منڈپم ‘کی طرز  پر ’راجستھان منڈپم ‘ کی تعمیر کابھی  اعلان کیا اورجےپور کی مجموعی ترقی کیلئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے کی تجویز  پیش کی ۔  دیا کماری نے سی این جی اور پی این جی پر موجودہ ویٹ کی شرح۱۴ء۵؍ فیصد سے کم کر کے ۱۰؍ فیصد کرنے کابھی اعلان کیا جس سے گیس کی قیمت میں کمی کی امید ہے۔بیوی، بہو، پوتے، پوتی اور بہو کے حق میں کی گئی سیٹلمنٹ ڈیڈ پر اسٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس پر مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔اسی طرح کنبہ کے افراد کی مشترکہ ملکیت میں دو یا دو سے زائد غیر زرعی جائیدادوں کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی کو کم کرکے ۲؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔شہیدوں کے لواحقین کو ملنے والے گھر پراسٹامپ ڈیوٹی کے ساتھ ہی رجسٹریشن فیس کی بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ ایس سی ایس ٹی اور ٹی ایس پی فنڈ کوایک ہزارکروڑ سے بڑھا کر۱۵۰۰؍ کروڑ کردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK