• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجستھان : کانگریس کا سخت رخ ،جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح

Updated: September 22, 2023, 9:38 AM IST | Jaipur

سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ پارٹی ان آزاد امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیدے گی جن کے جیتنے کے امکانات ہوں،پھرٹکٹ کٹنے پرباغیانہ تیور برداشت نہیں کیاجائیگا

Congress state in-charge Sikh Jinder Singh Randhawa
کانگریس کے ریاستی انچارج سکھ جندر سنگھ رندھاوا

راجستھان میں کانگریس نے اسمبلی انتخابات کی ضمن میں امیدواروں کے تعلق سے سخت رخ اختیار کیا ہے۔پارٹی نے ان امیدواروں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہےجن میں جیتنے کی صلاحیت ہو،پھر وہ چاہے آزاد امیدوارہی کیوں نہ ہو،پارٹی اسے ٹکٹ دے گی۔ پارٹی کے ریاستی انچارج سکھ جند سنگھ رندھاوا نے کہا ہےکہ  پارٹی  ان آزاد امیدواروں کو بھی ٹکٹ دے دے گی جن کے جیتنے کے امکانات ہوں، ایسے میں بہت سوں کا ٹکٹ کٹ سکتا ہےجس پر باغیانہ رخ اختیار کرنے والوںکے خلاف پارٹی کارروائی سے گریز نہیں کرے گی۔ریاست میںآئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر گزشتہ ایک ماہ سے مشقیں جاری ہیں۔ پارٹی ہائی کمان کی طرف سے تشکیل دی گئی مبصرین کی ٹیم مسلسل رائے لے رہی ہے اور ریاستی انچارج بھی دعویداروں سے لگاتار رابطہ کر رہے ہیں۔ امیدواروں کے پینل کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اور ہائی کمان کو بھیجا جائے گا۔ ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ پارٹی ہائی کمان کریگی ہے۔ 
 اس دوران منگل کو کانگریس وار روم میں ریاستی انچارج سکھ جندر سنگھ رندھاوا کے ساتھ ایک ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس  میں دعویداروں اور حامیوں سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ رندھاوا نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پارٹی کسی بھی لیڈر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو بغاوت کرے گا۔کانگریس سروے سے مکمل معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔پارٹی کی جانب سے مختلف ایجنسیوں کے ذریعے کرائے گئے سروے میں تمام دعویداروں کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھا کی گئی ہیں۔  سروے میںیہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ کون  لیڈر ہیں جو ٹکٹ نہ ملنے پر بغاوت کر سکتے ہیں۔ ممکنہ باغی  لیڈروں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔رندھاوا نے کہا کہ اگر کسی کے ذہن میں بغاوت کا ذرہ برابر بھی خیال ہے تو اسے فوراً نکال دے۔
 کانگریس صرف جیتنے والے امیدواروں کی تلاش میں ہے۔یہ ضروری نہیں ہے کہ پارٹی صرف موجودہ ایم ایل اے یا ہارے ہوئے امیدواروں کو ہی ٹکٹ دے۔ اگر آزاد ایم ایل اے کی علاقے میں اچھی گرفت ہے اور وہ کانگریس میں شامل ہونے کو تیار ہیں تو پارٹی آزاد ایم ایل اے کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارے گی۔ اس بار کانگریس کسی بھی قیمت پر  اقتدار برقراررکھنا چاہتی ہے۔ ایسے میں ٹکٹوں کی تقسیم میں جیتنے والے امیدواروں کو ہی ٹکٹ دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK