• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’راجیش لاٹکر نے اپنا نام واپس نہیں لیا تو ہم نے واپس لے لیا ‘‘

Updated: November 07, 2024, 1:58 PM IST | Kolhapur

کولہاپور سیٹ سے کانگریس امیدوار مدھورما راجےکے پرچہ واپس لینے پر شاہو مہاراج کی وضاحت۔

Satij Patil (right) with Shahu Maharaj.  File photo
ستیج پاٹل (دائیں) ،شاہو مہاراج کے ساتھ۔ فائل فوٹو

کانگریس کی جانب سے کولہا پور (شمال) سے امیدوار بنائی گئیں مدھو رما راجے جنہوں نے آخری دن اپنا پرچہ واپس لے لیا، چھترپتی شاہو مہاراج کے گھر کی بہو ہیں۔ اس لئے اس سیٹ کا چرچہ پورے مہاراشٹر میں ہوا۔ لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر کانگریس کو مدھو رما راجے نے آخری وقت تک اندھیرے میں کیوں رکھا؟ اگر انہیں الیکشن نہیں لڑنا تھا تو پھر انہوں نے کانگریس سے ٹکٹ کیوں قبول کیا تھا؟ 
اب خود چھتر پتی شاہو  نے اس معاملے پر صفائی دینے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ طے کیا تھا کہ ایک گھر سے کوئی ایک ہی سیاست میں ہوگا۔ اس لئے ہم نہیں چاہتے تھے کہ مدھورما راجے الیکشن لڑیں ۔ وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتی تھیں۔  کانگریس نے راجیش لاٹکر کو ٹکٹ دیا تھا لیکن مقامی سطح پر ان کی امیدواری کی مخالفت ہو رہی تھی۔  جب پارٹی نے مدھو رما راجے سے رابطہ کیا تو پارٹی کی خاطر انہوں نے امیدواری قبول کر لیا اور پرچہ داخل کر دیا۔
  شاہو مہاراج کا کہنا ہے کہ لیکن ہم نے یہ طے کیا تھا کہ اگر راجیش لاٹکر نے  اپنا نام واپس لے لیا تبھی ہم الیکشن لڑیں گے ورنہ نہیں۔ لاٹکر نے اپنا نام واپس نہیں لیا تو  مدھو رما راجے نے اپنا نام واپس لے لیا۔ یاد رہے کہ کانگریس نے ہر ممکن کوشش کی تھی کہ راجیش لاٹکر مان جائیں اور اپنا پرچہ واپس لے لیں لیکن انہوں نے پرچہ واپس لینے والے دن اپنا فون بند کر رکھا تھا اور غائب ہو گئے تھے۔ چھترپتی شاہو نے کہا  ہمارا ستیج پاٹل سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ وہ ریاستی سطح پر پارٹی کیلئے عمدہ کام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست میں جہاں بھی مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار ہیں وہاں ہم ان کی جیت کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔  اطلاع کے مطابق رکن اسمبلی ستیج پاٹل چھترپتی شاہو کے گھرانے کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ انہی کے کہنےپر کانگریس نے راجیش لاٹکر کا ٹکٹ کاٹ کر مدھو رما راجے کو امیدوار بنایا تھا۔ اچانک مدھو رما راجے کے نام واپس لینے سے ستیج پاٹل خود سوالوں کے گھیرے میں آگئے اور کہا جانے لگا کہ شاہو مہاراج اور ستیج پاٹل کے درمیان کوئی اختلاف ہو گیا جس کی وجہ سے مدھو رما راجے نے اپنا نام واپس لے لیا۔ شاہو مہاراج نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK