• Mon, 13 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کام کا وقت نہیں، کام کا معیار اہمیت رکھتا ہے: راجیو بجاج

Updated: January 13, 2025, 10:44 AM IST | New Delhi

بجاج آٹو کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بجاج نے ایس این سبرامنیم کے ۹۰؍ گھنٹے کام والے بیان پر تبصرہ کیا۔

Rajiv Bajaj, Managing Director, Bajaj Auto. Photo: INN.
بجاج آٹو کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بجاج۔ تصویر: آئی این این۔

لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے چیئرمین ایس این سبرامنیم نے ہفتے میں ۹۰؍ گھنٹے کام کی وکالت کرکے ملک میں ایک نئی بحث شروع کردی ہے۔ اب بجاج آٹو کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بجاج نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کام کا وقت نہیں  ، کام کا معیار اہمیت رکھتا ہے۔ کام کے اوقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سی این بی سی ٹی وی ۱۸؍ کی رپورٹ کے مطابق راجیو بجاج نے کہا کہ اگر کوئی۹۰؍گھنٹے کام کرنا چاہتا ہے تو اسے اوپر سے شروع کرنا چاہئے۔ کام کے گھنٹوں کی تعداد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کام کا معیار اہمیت رکھتا ہے۔ 
بجاج نے یہ بھی کہا کہ کمپنیوں کو کام کے اوقات طے کرنے جیسی پالیسیوں  سے بچنا چاہئے۔ انہوں نے کام اور زندگی میں توازن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ اگر کوئی ہفتے میں ۷۰؍ یا ۹۰؍گھنٹے کام کرتا ہے تو اس کا اثر خاندان اور صحت پر پڑے گا۔ اس کی قیمت بھی چکانی پڑے گی۔ 
گزشتہ دنوں سبرامنیم نے عملہ سے خطاب میں  کہاتھا کہ وہ گھر میں کم اور دفتر میں زیادہ وقت گزاریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں آپ کو اتوار کو کام کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ اگر میں آپ کو اتوار کو کام کرنے پر مجبور کر سکوں تو مجھے زیادہ خوشی ہوگی، کیونکہ میں اتوار کو کام کرتا ہوں۔ 
سبرامنیم نے مزید سوال کیا کہ ملازمین گھر میں رہ کر کیا کرتے ہیں ؟ انہوں نے پوچھا کہ آپ گھر میں بیٹھ کر کیا کرتے ہیں ؟ آپ کب تک اپنی بیوی کو گھورسکتے ہیں۔ 
اس کا ویڈیو پہلے ریڈٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس پر کافی تنقید کی گئی۔ بہت سے صارفین نے سبرامنیم کے تبصروں کو غیر منصفانہ قرار دیا اور ان کا موازنہ انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی کے پچھلے سال کئے گئے تبصروں سے کیا۔ مورتی نے مشورہ دیا تھا کہ ہندوستانی نوجوانوں کو ملک کی تعمیر میں مدد کیلئے ہفتے میں ۷۰؍ گھنٹے کام کرنا چاہئے۔ اس کی بھی شدید مخالفت کی گئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK