• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دل کا دورہ پڑنے سے راجیو کپور کا انتقال

Updated: February 09, 2021, 3:27 PM IST | Agency | Mumbai

فلم انڈسٹری سے ایک بار پھر بری خبرآئی ہے۔ تجربہ کار اداکار رشی کپور کے بعد ان کے چھوٹے بھائی راجیو کپور کا انتقال منگل کو ہوگیا ۔ ۵۸؍ سالہ راجیو کپور کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی موت سے نہ صرف ان کے کنبہ بلکہ پوری فلمی صنعت میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ رشی کپور کے بعد راجیو کپور کی موت کپور خاندان کے لئے بڑا دھچکا ہے۔

rajiv-kapoor
راجیوکپور

 نئی دہلی(ایجنسی): فلم انڈسٹری سے ایک بار پھر بری خبرآئی ہے۔ تجربہ کار اداکار رشی کپور کے بعد  ان کے چھوٹے بھائی راجیو کپور کا  انتقال منگل کو ہوگیا ۔ ۵۸؍ سالہ راجیو کپور کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی موت سے نہ صرف ان کے کنبہ بلکہ پوری فلمی صنعت میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ رشی کپور کے بعد راجیو کپور کی موت کپور خاندان کے لئے بڑا دھچکا ہے۔
 گزشتہ سال اداکار رشی کپور کی موت کے بعد منگل کوکپور خاندان کے لئے ایک اور بڑا دھچکا لگا۔ صبح تک ٹھیک نظر آنے والے راجیو کپور کو ناشتہ کے بعد ہلکی سی بےچینی محسوس ہوئی۔ انہیں دل کا دورہ پڑا  ، اس سےپہلے کہ وہ کچھ بتاسکتے ان کی موت واقع ہوچکی تھی۔ جب انہیں چمبور میں ان کی رہائش کے قریب ہی واقع اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر نے ان کے دم نکل جانے کی اطلاع دی۔ 
 خیال رہے کہ راجیو کپور۱۹۸۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’رام تیری گنگامیلی ‘ سے مشہور ہوئے تھے ۔ لیکن اس کے بعد ان کی کوئی اور فلم چل نہ سکی۔ انہوںنے ’ہم تو چلے پردیس‘، ’زلزلہ‘،’لاوا‘، ’میرا ساتھی ‘ اور ’آسمان‘ نامی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ’آاب لوٹ چلیں‘ فلم پروڈیوس کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ’پریم گرنتھ‘ اور’حنا‘ کے ایگزیکٹیو فلمساز بھی رہے۔ وہ بالی ووڈ میں ’چِمپو ‘ کے نام سے معروف تھے۔
 راجیوکپور کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے  صدمے میں ہیں اور انہوںنے ہی  ان کی موت کی خبر دی تھی۔ انہوں نے کہا ’’میں نے اپنے سب سے چھوٹے بھائی راجیو کو کھو دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بہت کوشش کی لیکن وہ انہیں نہیں بچا  سکے۔ یاد رہے کہ راجیو کپور نے فلم `’ایک جان ہیں ہم‘ سے ہندی سنیما میں بطور اداکار کریئر کی شروعات کی تھی۔ ان کی سب سے بڑی ہٹ’ رام تیری گنگا میلی‘ تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK