• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راج ناتھ نے ۲۲۳۶؍کروڑ روپے کے ۷۵؍منصوبوں کا افتتاح کیا

Updated: October 14, 2024, 10:29 AM IST | New Delhi

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے غیر روایتی طور پر۲۲۳۶؍ کروڑ روپے کی لاگت سے۷۵؍ بی آر او (بارڈر روڈس آرگنائزیشن) سڑک اور پل پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔

Union Minister Rajnath Singh inaugurated the Virtually Projects. Photo: INN.
مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے ورچوئلی پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ تصویر: آئی این این۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے غیر روایتی طور پر۲۲۳۶؍ کروڑ روپے کی لاگت سے۷۵؍ بی آر او (بارڈر روڈس آرگنائزیشن) سڑک اور پل پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان میں جموں و کشمیر كے ۷۳۱ء۲۲؍ کروڑ روپے کے۷؍ سڑک اور۱۲؍ پل پروجیکٹ شامل ہیں جن كا غیر روایتی طور پر افتتاح ہوا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ جو جموں و کشمیر سے لوک سبھا کے رکن بھی ہیں، افتتاحی تقریب میں غیر روایتی طور پر شامل ہوئے۔ 
جموں و کشمیر کے سڑک پروجیكٹ بشنہ- کولپور- خوجی پور مالیت۷۳ء۲۶؍ کروڑ روپے، بسولی- بنی-بھدرواہ مالیت۹۷ء۷۶؍ کروڑ روپے، بسولی- بنی-بھدرواہ مالیت۸۱ء۴۲؍ کروڑ روپے، گلہار سنساری ۳۷ء۶۹؍ روپے ہیں۔ یہ بی آر او کے پروجیکٹ سمپارک کے تحت ہیں۔ بی آر او کے پروجیکٹ بیکن کے تحت۲۳۰ء۵۴؍ کروڑ روپے کی بانڈی پور-گوریزین، ۱۳۴ء۹۴؍ روپے کی مہورا باز اور۲۴ء۳۵؍ کروڑ روپے کی توتمر یگالی- کیان باؤل ہیں۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ساون، سانو، نائگڑھ، چنانی، نانٹو، کورگا، سیوا۲، بیالو، درسو، نیرونر، گورائی اور گرجن میں ۱۲؍پل ۵۱ء۲۱؍ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے۔ مجموعی طور پر یہ پروجیکٹ انڈمان اور نکوبار جزائر سمیت ملک کی۱۱؍ سرحدی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تعمیر کئے گئے ہیں۔ تقریب کا اہتمام مغربی بنگال کے سکنا میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے کیا تھا۔ وزیر دفاع نے ۲۲؍ سڑکوں، ۵۱؍ پلوں اور ۰۲؍ دیگر متفرق منصوبوں کا افتتاح کیا۔ یہ انفراسٹرکچر پروجیکٹس انتہائی ناگوار خطوں والی جگہوں پر مشکل موسمی حالات میں تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے ان سڑکوں اور پلوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا کر دور دراز کے علاقوں میں رابطہ قائم کرنے کیلئے بی آر او کے عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ۵؍ برسوں میں بی آر او نے ۱۶؍ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے۴۵۰؍ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل کئے ہیں اور۲۰۲۴ء میں ان ۷۵؍ انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کے ساتھ بی آر او نے ریکارڈ۱۱۱؍ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹس کو قوم کے نام وقف کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK