رمضان المبارک کے پیش نظر دمشق، شام کی تاریخی امیہ مسجد کی تزئین کاری تیزی سے شروع ہے۔ پوری مسجد میں ترکی سے لائے گئے نئے قالین کی تنصیب کی جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 10:24 PM IST | Damascus
رمضان المبارک کے پیش نظر دمشق، شام کی تاریخی امیہ مسجد کی تزئین کاری تیزی سے شروع ہے۔ پوری مسجد میں ترکی سے لائے گئے نئے قالین کی تنصیب کی جارہی ہے۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع تاریخی اموی مسجد (امیہ مسجد) میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد تزئین و آرائش کی کوششیں جاری ہیں۔ اسد حکومت کے تحت برسوں کی نظر اندازی کا شکار ہونے کے بعد عملہ ۲۱؍ فروری سے مسجد کے اندرونی حصے کی دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں کے حصے کے طور پر مسجد کے اندرونی حصوں کے رنگ و روغن کا کام کررہا ہے۔ مسجد کے قالین تبدیل کئے جارہے ہیں اور آرائشی اشیاء کو نئے سرے سے سجایا جارہا ہے۔ اکھڑے ہوئے پلاسٹروں کی بھی مرمت کی جارہی ہے۔ ہینڈ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعدالدین المواقط کے مطابق برگنڈی رنگ کے اونی قالین ترکی کے گازیانٹیپ سے لائے گئے ہیں۔ شام کی نئی حکومت نے انہیں خریدا ہے اور وہی ان کی تنصیب کی نگرانی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: رمضان کی آمد آمد ہے، پیشگی تیاری کر لیجئے
رمضان المبارک کے پہلے دن مسجد کو نئے قالینوں کے ساتھ دوبارہ کھولا جائے گا، اور نمازی اس تاریخی مسجد میں ماہ مبارک کی عبادات کرسکیں گے۔ قالین کی تنصیب کا کام سنبھالنے والی ترک کمپنی عصالیط حالی کے نمائندے عدنان میلہ نے وضاحت کی کہ ’’یہ قالین اعلیٰ معیار کے دھاگوں اور قدرتی اون سے تیار کئے گئے تھے۔ ہر مربع میٹر کا وزن ۵؍ کلو گرام ہے، اور مسجد کو مکمل طور پر ڈھانپنے کیلئے کل ۵۰۰۰؍ مربع میٹر قالین خریدے گئے تھے۔