Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کئی ممالک میں ماہ رمضان کاآغاز، پرتپاک خیرمقدم

Updated: March 01, 2025, 12:23 PM IST | Agency | Riyadh/Dubai/Jakarta

سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں چاند نظر آگیا، ایشیائی ممالک میں اتوار کو پہلا روزہ ہوگا۔

Sales of traditional Ramadan lamps have increased in Iraq. Photo: INN
عراق میں رمضان کے روایتی لیمپس کی فروخت بڑھ گئی ہے۔ تصویر: آئی این این

جمعہ کو سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں  ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی عرب کی سپریم کاؤنسل نےشہادتیں وصول ہونے پر اعلان کیا ہے کہ سنیچر کو ملک بھر میں یکم رمضان المبارک ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں کئی مقامات پر رمضان المبارک کے چاند کو کھلی آنکھوں سے دیکھا گیا۔ علاوہ ازیں دور بین سے چاند دیکھنے کے مقامات سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں تواتر سے موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد سعودی عرب کی سپریم کاؤنسل نے رمضان کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ یکم رمضان کل بروز سنیچر بتاریخ یکم مارچ کو ہوگی۔ 
 مختلف ممالک میں  رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں  میں  گہماگہمی اور چہل پہل بڑھ گئی ہیں۔ بالخصوص مشرق وسطیٰ کے ممالک میں  رمضان سے متعلق سجاوٹ کی اشیاء(لیمپ، قمقمے وغیرہ)  جہاں بڑی تعداد میں فروخت ہورہے ہیں وہیں  اشیائے خوردونوش کے اسٹال بھی جابجا نظر آرہے ہیں۔ مساجد اور اسلامک مراکز کی رونقیں  بھی بڑھ گئی ہیں۔ جن ممالک میں  جمعہ کو چاند نظر آگیا، وہاں  مساجد میں  تراویح کے لئے شاندار اہتمام دیکھا گیا۔  
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد وہ تاریخی دن آگیا جو صرف۳۳؍ سال میں ایک بار آتا ہے یعنی اسلامی اور عیسوی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہوگا۔ سعودی عرب میں جمعہ سے نماز عشا کے بعد تراویح کا اہتمام بھی کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں  بھی جمعہ کو چاند نظر آنے پر سنیچر یکم مارچ کو پہلے روزے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ اور تجارت کے مطابق نیوزی لینڈ میں اسلامی برادری نے رمضان کا چاند دیکھا ہے اسلئے مسلمان یکم مارچ۲۰۲۵ء سے روزے رکھنے کی شروعات کریں  گے۔
ان ممالک میں  اتوار سے رمضان شروع ہوگا؟
رپورٹ کے مطابق ہندوستان، پاکستان، ملائشیا، جاپان، سری لنکا، فلپائن میں  جمعہ کو چاند نظر نہیں  آیا ہے۔ کولمبو جامع مسجد کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں  ۲؍مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ برونائی میں بھی رمضان کا چاند دکھائی نہیں  دیا ہے۔ یہاں  بھی پہلاروزہ اتوار۲؍ مارچ کو ہو گا۔ عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ لہٰذا کوالالمپور میں اتوار۲؍ مارچ کو پہلاروزہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK