ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں آج رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں پہلا روزہ ۲؍ مارچ ۲۰۲۵ء (اتوار) کو ہوگا جبکہ سعودی عرب، قطر اور عمان میں چاند نظر آگیا ہے۔ ان ممالک میں رمضان کا آغاز یکم مارچ ۲۰۲۵ء (سنیچر) سے ہوگا۔
EPAPER
Updated: February 28, 2025, 9:46 PM IST | Riyadh
ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں آج رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں پہلا روزہ ۲؍ مارچ ۲۰۲۵ء (اتوار) کو ہوگا جبکہ سعودی عرب، قطر اور عمان میں چاند نظر آگیا ہے۔ ان ممالک میں رمضان کا آغاز یکم مارچ ۲۰۲۵ء (سنیچر) سے ہوگا۔
ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ملک بھر میں پہلا روزہ ۲؍ مارچ ۲۰۲۵ء (اتوار) کو رکھا جائے گا۔
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک بھر میں پہلا روزہ ۲؍ مارچ ۲۰۲۵ء (اتوار) کو رکھا جائے گا۔
نیوزی لینڈ میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا وہاں ماہ مبارک کا آغاز یکم مارچ ۲۰۲۵ء سے ہوگا۔
برونائی اور ملائیشیا حکومت نے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی ہے۔ ان ممالک میں رمضان کا آغاز ۲؍ مارچ ۲۰۲۵ء سے ہوگا۔
متحدہ عرب امارات میں ڈرون کی مدد سے رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی اس طرح ڈرون سے چاند دیکھنے والا یہ پہلا ملک ہوگا۔
انڈونیشیا میں یکم مارچ سے رمضان شروع ہوگا۔
فلپائن میں ۲؍ مارچ سے رمضان شروع ہوگا۔