• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رتن ٹاٹا کا انتقال، پورا ملک سوگوار، متعدد اہم شخصیات نے تعزیت پیش کی

Updated: October 10, 2024, 7:10 PM IST | Mumbai

ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا بدھ کی دیر رات ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ انکی عمر ۸۶؍ سال تھی۔ آج ممبئی میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ ملک کی درجنوں اہم اور بڑی شخصیات نے رتن ٹاٹا کے گزر جانے پر اظہار تعزیت پیش کی۔

Ratan Tata being cremated with full official honors. Photo: Inquilab, Aditi Harlakar
پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ رتن ٹاٹا کو آخری رسومات کیلئے لے جاتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب، ادیتی ہرلکر

ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا بدھ کو ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے اسپتال میں زیر  علاج تھے۔ ۸۶/ سالہ رتن ٹاٹا نے  پیر کی صبح کہا تھا کہ وہ معمول کے علاج کے لئے اسپتال جا رہے ہیں اور گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ عمر زیادہ ہو جانے کی وجہ سے انہیں معمول کے چیک اپ کے لئے اسپتال جانا پڑ رہا ہے۔
رتن ٹاٹا کا شمار ہندوستان کے معروف صنعت کاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے بطور چیئرمین ٹاٹا سنز کی ذمہ داریاں ۱۹۹۱ میں سنبھالی تھیں۔ ان کی زیر قیادت ٹاٹا سنز نے کئی سنگ مل عُبور کیے تھے۔ انہوں نے کئی بین الاقوامی کمپنیوں کو ہندوستان لایا تھا۔ ان کی نگرانی میں ٹاٹا گروپ نے عالمی کمپنیوں کے ساتھ کامیاب اشتراک کیا تھا۔ رتن ٹاٹا کی لیڈرشپ میں گروپ نے ۱۰۰/ بلین ڈالرز کا ہندسہ پار کر لیا تھا۔ رتن ٹاٹا دسمبر ۲۰۱۲ میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔

مہاراشٹر حکومت نے نامور کاروباری  شخصیت رتن ٹاٹا کی  سرکاری احترام کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری احترام کے ساتھ  ادا کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی ان کا جسد خاکی  عوام کے آخری  دیدار کے لیے جمعرات کو صبح ۱۰؍بجے سے سہ پہر ساڑھے ۳؍ بجے  تک نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں رکھا جائے گا۔

آخری رسومات آج دوپہرممبئی میں ادا کی جائیں گی، امیت شاہ کی شرکت متوقع
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے اور حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ رتن ٹاٹا کی آخری رسومات آج دوپہر ممبئی میں کی ادا کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے دیگر لیڈروں نے ٹاٹا کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بصیرت مند کاروباری شخصیت، اور ایک غیر معمولی انسان قرار دیا۔ 

نہ صرف ہندوستان میں بلکہ عالمی صنعت میں بھی خلا پیدا ہوگا: ڈاکٹر موہن یادو
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ملک کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی موت سے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی صنعت میں ایک خلا پیدا ہو گا۔ ڈاکٹر یادو نے کل دیر رات رن ٹاٹا کے انتقال کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹاٹا کا انتقال نہ صرف صنعت بلکہ تمام ہندوستانیوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ملک ایک عظیم صنعت کار کے ساتھ ایک انتہائی حساس شخصیت سے بھی محروم ہوگیا ہے جو ہمیشہ قومی خدمت اور انسانیت کیلئے وقف تھی۔ 

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا اظہار تعزیت 
جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین نے آج ملک کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سورین نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر جھارکھنڈ میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 
پیوش گوئل نے رتن ٹاٹا کو سچا قوم پرست قرار دیا، اپنے سرکاری پروگراموں کو ملتوی کیا
صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک سچا قوم پرست بتایا ہے۔ گوئل نے آج دارالحکومت میں طے شدہ اپنے تمام سرکاری پروگراموں کو ملتوی کر دیا ہے۔ 

منوج سنہا کا رتن ٹاٹا کے انتقال پر اظہار غم
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ’’شری رتن ٹاٹا جی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ بلاشبہ وہ حالیہ دنوں میں صنعت کے سب سے بااثر لیڈروں میں سے ایک تھے۔ ‘‘ منوج سنہا نے ان کے اہل خانہ، دوستوں اور خیر خواہوں کو تعزیت پیش کی۔ 

ملک کے اہم سیاسی لیڈران کا اظہار تعزیت

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

وزیر داخلہ امیت شاہ

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کا اظہار تعزیت

پرینکا چوپڑہ

سلمان خان

سنجے دت

اجے دیوگن

رندیپ ہڈا

رتیش دیشمکھ

انیل کپور

مہیش بابو

سدھارتھ ملہوترا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK