• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ ۳ ہزار رنز اور ۳۰۰ وکٹیں لینے والے تیسرے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے

Updated: September 30, 2024, 4:00 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جڈیجہ نے کانپور کے گرین پارک میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں خالد احمد کو آؤٹ کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

Ravindra Jadeja. Photo: INN
رویندر جڈیجہ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی آل رائونڈر رویندر جڈیجہ، پیر کو اپنے ۷۴ ویں ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں ۳ ہزار رن بنانے اور ۳۰۰ وکٹیں حاصل کیں۔ اس ریکارڈ کے ساتھ ہی دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ، سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو اور اسپنر روی چندرن اشون کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ۳ ہزار رن بنانے اور ۳۰۰ وکٹیں لینے والے تیسرے ہندوستانی کرکٹر بن گئے۔ 
۳۵ سالہ جڈیجہ نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں خالد احمد کو آؤٹ کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ خالد پہلی اننگز میں آؤٹ ہونے والے آخری بنگلہ دیشی بلے باز تھے۔ وہ جڈیجہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے:گیلے میدان کے سبب تیسرے دن کا کھیل منسوخ

کپل پہلے ہندوستانی کرکٹر تھے جنہوں نے ٹیسٹ میں ۳ ہزار رنز اور ۳۰۰ وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے دسمبر ۲۰۲۲ء میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ کپل نے اپنے ۱۳۱ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ کریئر میں کل ۵۲۴۸ رنز اور ۴۳۴ وکٹوں حاصل کیں جبکہ وہیں اشون اب تک ۱۰۲ میچ میں ۳۴۲۲ رنز اور ۵۲۴ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

 ٹیسٹ میں ہندوستان کیلئے ۳ ہزار رنز اور ۳۰۰ وکٹیں لینے والے کرکٹرز
 کپل دیو : ۵۲۴۸ رنز اور ۴۳۴ وکٹیں
روی چندرن اشون : ۳۴۲۲ رنز اور ۵۲۴ وکٹیں 
رویندر جڈیجہ : ۳۱۲۲ رنز اور ۳۰۰ وکٹیں 

یہ بھی پڑھئے:نیپال: سیلاب اور لینڈ سلائیڈ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۱۹۳؍ ہوگئی

میچ کا اپنا پہلا وکٹ لے کر، جڈیجہ ٹیسٹ کرکٹ میں ۳۰۰ وکٹیں لینے والے پہلے ہندوستانی بائیں ہاتھ کے اسپنر اور ہندوستان کیلئے ۳۰۰ یا اس سے زیادہ بلے بازوں کو آؤٹ کرنے والے مجموعی طور پر ساتویں گیندباز بھی بن گئے۔
جڈیجہ نے ۱۳ دسمبر ۲۰۱۲ کو انگلینڈ کے خلاف ناگپور میں ہندوستان کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ۱۹ سے ۲۲ ستمبر کے دوران ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنئی میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں پانچ وکٹیں  حاصل کیں۔ اس کے علاوہ، جڈیجہ نے ۱۲۴ گیندوں پر ۸۶ رنز بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK