• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رائتے بریج کی سڑک پانی میں بہہ گئی، ٹریفک کو دوسرے راستے پر موڑ دیا گیا

Updated: July 27, 2024, 3:09 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Mumbai

۲؍ دن کی شدید بارش کے سبب الہاس ندی اور والدھونی ندی دونوں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی تھیں۔ الہاس ندی میں آئی طغیانی کی وجہ سے رائتے بریج زیر آب آگیا تھا۔

The road was damaged due to heavy rain. Photo: INN
شدید بارش کے سبب سڑک کو نقصان پہنچا۔ تصویر : آئی این این

۲؍ دن کی شدید بارش کے سبب الہاس ندی اور والدھونی ندی دونوں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی تھیں۔ الہاس ندی میں آئی طغیانی کی وجہ سے رائتے بریج زیر آب آگیا تھا۔ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث بریج کی سڑک کا بڑا حصہ اکھڑ گیا اور کنارے پر نصب بیریکیڈ بھی ٹوٹ گئے۔ضلع انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے طور پر کلیان۔احمد نگر شاہراہ نمبر ۶۱ ؍کے ٹریفک کو مکمل طور پر بند کردیا۔خبر لکھے جانے تک رائتے بریج کی مرمت کا کام جاری تھا۔
واضح رہے کہ موسلادھار بارش  کے سبب الہاس ندی میں آئی طغیانی کے باعث کلیان۔احمد نگر شاہراہ پر واقع رائتے بریج کو زبردست نقصان پہنچا۔ بریج کے اوپر سے پانی بہنے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے اسے بدھ کی دوپہر ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ چونکہ اس شاہراہ سے گاڑیوں کی مسلسل آمدورفت جاری رہتی ہےاس لئے رائتے بریج بند ہونے احمد نگر سے آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں حالانکہ چھوٹی گاڑیوں کو گوویلی سے ٹٹوالا اور پھر کلیان کی جانب موڑ دیا گیا ۔ پانی کے تیز بہاؤکی وجہ سے رائتے بریج کے دونوں سروں کی سڑک  کا  بڑا حصہ پانی میں بہہ جانے سے سڑک پر بڑا سا گڑھا ہوگیا ہے۔
 جمعہ کو جب پانی کا زور کم ہوا تب اندازہ ہوا کہ سیلاب نے سڑک کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔کلیان تحصیلدار سچن شیجال اور نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔اس بارے میں تحصیلدار سچن شیجال نے بتایا کہ جب تک سڑک کی مرمت مکمل نہیں ہوتی ٹریفک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK