• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’نیو انڈیا کو آپریٹیو بینک‘ پر آر بی آئی کی پابندی

Updated: February 14, 2025, 10:18 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

آئندہ حکم تک قرض دینے اور اکاؤنٹ سے رقم نکالنے سے منع کردیا۔کھاتے داربرہم

Account holders are seen gathering outside a branch of the New India Cooperative Bank. (Photo: PTI)
نیوانڈیاکوآپریٹیوبینک کی ایک برانچ کے باہر کھاتے دار جمع نظر آرہے ہیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

 ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعرات کی شب حکم جاری کرکے جمعہ کی صبح سے ’نیو انڈیا کو آپریٹیو بینک‘ کے کام کاج پر پابندی عائد کردی جس کی وجہ سے اس بینک کے کھاتہ دار صدمہ  میںاور پریشان  ہیں۔ طبی ایمرجنسی، قرض کی ادائیگی اور دیگر اہم کاموں کیلئے اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم بینک سے نہ نکال پانے اور اپنی عمر بھر کی جمع پونجی سے محرومی کے احساس سے لوگ سخت برہم ہیں۔ 
 جمعہ کی صبح جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک کے کھاتہ دار اپنے اکائونٹ سے رقم نہیں نکال پارہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ اس بینک کی مختلف شاخوں پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔ کئی افراد بینک کی مختلف شاخوں پر بھی گئے کہ شاید کسی برانچ سے انہیں رقم نکالنے کا موقع مل جائے لیکن ہر جگہ انہیں مایوسی ہوئی۔ گاہکوں کو اس حکم کی کاپی دکھائی گئی جس میں آر بی آئی نے آئندہ حکم جاری ہونے تک اس بینک کو نہ صرف نئے قرض نہ دینے بلکہ کھاتہ داروں کو ان کے اکائونٹ سے رقم نہ دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ 
 یہاں کے کھاتہ داروں میں اس لئے بھی غصہ ہے کہ ایک روز پہلے تک بینک کے کھاتہ داروں کو اس بات کی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ بینک میں کچھ گڑ بڑ چل رہی ہے۔ یہاں کے ایک کھاتہ دار کے مطابق انہوں نے جمعرات کو ہی ۵؍ لاکھ روپے بینک میں جمع کرائے تھےاور اسی شب انہیں علم ہوا کہ بینک کچھ مسائل سے دوچار ہے لیکن پھر وہ رقم نکال نہیں سکے۔
 ایک کھاتہ دار کے مطابق انہیں ایک برانچ کے منیجر نے بتایا ہےکہ بینک نے آر بی آئی کے ذریعہ طے شدہ حد سے زیادہ قرض دے دیا ہے جس کی وجہ سے اس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK