Updated: December 05, 2024, 12:32 PM IST
| Mumbai
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی ۶؍ رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی دسمبر میں میٹنگ بدھ سے شروع ہوگئی، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس (جو اس کے چیئرمین بھی ہیں) کی مدت کار کمیٹی میں توسیع کی جائے گی یا نہیں۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی ۶؍ رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی دسمبر میں میٹنگ بدھ سے شروع ہوگئی، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس (جو اس کے چیئرمین بھی ہیں) کی مدت کار کمیٹی میں توسیع کی جائے گی یا نہیں۔ ایم پی سی اجلاس کے نتائج کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ سابق سرکاری ملازم شکتی کانتا داس کو پہلی بار۲۰۱۸ء میں آر بی آئی کے گورنر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں ۲۰۲۱ء میں سروس میں توسیع ملی اور ان کی موجودہ مدت اگلے ہفتے ختم ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پینے کے پانی کے بحران پر راجیہ سبھا میں اہم بحث، کئی مشورے دئیے گئے
ایم پی سی کی میٹنگ اس لیے اہم ہے کہ اس میں معیشت میں شرح سود کی مستقبل کی سمت کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ کمیٹی کے ہر رکن کو ریپو ریٹ اور پالیسی موقف پر ایک ایک ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ہے۔ اگر اراکین کے ووٹوں کی تعداد مساوی ہے، تو گورنر دوسرا یا کاسٹنگ ووٹ ڈالتا ہے۔مئی۲۰۲۲ء سے فروری۲۰۲۳ء کے درمیان ریپو ریٹ میں۲۵۰؍ بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔