• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دودنوں میں کروڑوں روپے کا جرمانہ وصول ،۵۸؍ہزار ای چالان جاری

Updated: December 15, 2021, 9:29 AM IST | Mumbai

ریاستی حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر عائد کئے جانے والے جرمانہ کی فیس میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیاہے۔ جرمانہ کی فیس ۲؍ہزار تا ۱۰؍ ہزار تک بڑھا دی گئی ہے ۔

Police officers cracking down on traffic violators. (File photo)
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس اہلکار کارروائی کرتے ہوئے۔(فائل فوٹو)

 ریاستی حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں  پر عائد کئے جانے والے جرمانہ کی فیس میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیاہے۔ جرمانہ کی فیس ۲؍ہزار تا ۱۰؍ ہزار تک بڑھا دی گئی ہے ۔ ہائی وے سیفٹی پیٹرول ( ایچ ایس پی)  کے مطابق سنیچر اور اتوار کی  درمیانی شب ۱۲؍بجے  سے نئے اصول نافذ کئے گئے ہیں اور نفاذ کے پہلے ۲؍ دنوں  میں یعنی اتوار اور  پیر کو ٹریفک پولیس  نے ۵۷؍ہزار ۹۷۷؍ ای چالان جار ی کیا ہے جس کے تحت ۴؍  کروڑ  ۵۱؍ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔
  جرمانے کی فیس میں ۱۰؍ گنا تک اضافہ  کرنے سے شہریوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے البتہ چند نے اس  فیصلہ کی ستائش بھی کی ہے ۔ ان کا کہناہے کہ جرمانہ ادا کرنے سے بچنے کیلئے ٹریفک کے اصولوں کی  خلاف ورزی نہیںہوگی اور  اس سے  حادثات کم  ہوں گے ۔
 جرمانہ کی نئی شرح عائد کرنے  سے قبل  ۲؍ روز کا  موازنہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ جمعہ اور سنیچر ان ۲؍ ونوں میں ایک لاکھ ۹؍ ہزار ای چالان جاری کئے گئے تھے جس کے تحت ۴؍ کروڑ ۳۲؍ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا تھا۔ نئے اصولوں میں آر ٹی او انسپکٹر کے علاوہ ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل کو بھی خاطیوں کیخلاف کارروائی کا حق دیا گیا ہے۔
کس اصول کے خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ 
۔ محکمہ کے مطابق موبائل پر بات کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پکڑے جانے پر موٹر سائیکل سوار سے ایک ہزار روپے اور چار پہیہ گاڑی ڈرائیور سے ۴؍ ہزا ر روپے جرمانہ وصول کیاجا ئے گا البتہ دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر ۱۰؍ ہزار روپے جرمانہ وصول کیاجائے گا۔
nشراب پی کر گاڑی چلانے پر جرمانہ۲؍ ہزار سے بڑھا کر ۱۰؍ ہزار روپےکر دیا گیا ہے۔
n لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانہ ۵۰۰؍ روپے سے  بڑھا کر  ۵؍ ہزار روپے کیا گیا۔
n سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ  ۲۰۰؍ روپے سے بڑھا کر۵۰۰  ؍ روپے کر دیا گیا ہے۔
n  ۱۶؍ سال سے کم عمر کے بچوں پر گاڑی چلانے پر اب ۵؍ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جو پہلے ۵۰۰؍ روپے تھا۔
n طے شدہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر  جرمانہ ۲؍ ہزار روپے سے  بڑھا کر ۵؍ ہزار روپے کر دیا گیا ہے ۔
n بغیر پرمٹ گاڑی چلانے پر جرمانہ۵؍ ہزار روپے سے بڑھا کر۱۰؍ ہزار روپے ہوگا۔
nدو پہیہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے ،اب اس قانون پر عمل نہ کرنے والوں کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر صرف۵۰۰؍ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑتا تھا لیکن اب لائسنس بھی ۳؍ماہ کیلئے منسوخ کرنے  کا اصول بنایا گیاہے۔
n گاڑیوں کے نمبروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے یا انہیں فینسی بنانے پر دفعہ ۱۷۷؍ کے تحت ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ 
n کوئی ویڈیو دیکھتے ہوئے گاڑی چلانے والے سے پہلی مرتبہ ۵۰۰؍ روپے اور دوسری مرتبہ ۱۵۰۰؍ روپے جرمانہ وصول کیاجائے گا۔
n  رہائشی علاقوں اور سائلینس زون پر ہارن بجانے پر پہلی مرتبہ ایک ہزار روپے اور دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر ۲؍ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
n ترمیم شدہ قانون کے مطابق کوئی بھی موٹر سائیکل کسی عوامی جگہ پر  یا نو پارکنگ میں  گاڑی کھڑی کرتا  ہے جو مسافروں /راہگیروں کیلئے خطرہ یا رکاوٹ یا تکلیف کا باعث بنتی ہے تو  اس  پر ۵۰۰؍ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
n ایمبولنس یا فائر بریگیڈ کی گاڑیوں جیسی ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ فراہم نہ کرنے پر گاڑی چلانے والوں پر ۱۰؍ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK