• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی میں ریکارڈ بارش، ایئر پورٹ کی چھت منہدم، ایک ہلاک

Updated: June 29, 2024, 10:21 AM IST | Agency | New Delhi

۸؍ زخمی ، ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈہ کے ٹرمینل وَن کی چھت کابیرونی حصہ گرنے سے پروازیںمتاثر ، مرکزی وزیر نے جائزہ لیا۔

Union Minister for Civil Aviation Ram Mohan Naidu inspecting the crash site at Delhi Airport. Photo: INN
مرکزی وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو دہلی ایئر پورٹ پر جائے حادثے کا معائنہ کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

 قومی دارالحکومت میں جمعہ کو شدید بارش کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون (ٹی ون) کی چھت کا ایک حصہ گر گیا جس  میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور ۸؍ دیگر زخمی ہو گئے۔شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت مرلی دھر موہول نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے  مہلوک کیلئے  ۲۰؍ لاکھ روپے اور زخمیوں کو ۳۔۳؍لاکھ روپے  بطور معاوضہ دینے کا   اعلان کیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کو اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی  دیگر تمام ہوائی اڈوں کا تفصیلی ساختی معائنہ بھی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، حفاظتی اقدام کے طور پر  ٹرمینل ون  پر پروازیں اور تمام خدمات  شام ۴؍ بجے تک معطل تھیں۔
دہلی میں گزشتہ شب سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے جمعہ کی صبح ۵؍ بجے ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون کی چھت جو پہلے ہی کمزور ہو گئی تھی ، کا ایک حصہ گرگیا ۔ اسکی زد میں آنے سے کچھ کاریں دب گئیں جبکہ وہاں موجود افراد بھی ملبے کے نیچے دب گئے۔ اس تعلق سے کئی ویڈیو وائرل ہوئے ہیں۔ ہوائی اڈہ کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے داخلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اس بارے میں شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا کہ تیز ہواؤں اوربارش کی وجہ سے صبح دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون کے ڈیپارچر گیٹ کے باہر ڈراپنگ ایریا  میں چھت کا ایک حصہ گرنے سے کم از کم ۸؍ افراد زخمی ہو گئے اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔  ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق صبح سے موسم کافی خراب تھا۔ بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چل رہی تھی کہ تبھی ۵؍ بجے ڈراپنگ ایریا میں چھت کو سنبھالنے کے لئے لگایا گیا لوہے کا ستون اور چھت کا کچھ حصہ ، مسافروں کو چھوڑنے آئی کئی گاڑیوں پر اچانک گرگیا جس سے کچھ  مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں مقامی ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہیں۔   فی الحال ٹرمینل ون  سے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر چیک اِن کاؤنٹرس بند کر دئیے گئے ہیں۔ انڈیگو کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کی  ٹرمینل ون  سے پروازوں کو ٹرمینل ۲؍ اور ۳؍ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
 ہوائی اڈہ کو چلانے والی کمپنی ڈایل نے ایک بیان میں کہا  کہ حادثہ کی مکمل جانچ کروائی جائے گی۔ عام آدمی پارٹی نے اس معاملے پر مرکزی حکومت سے مہلوکین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ رو پے اور زخمیوں کو ۵۰؍ لاکھ رو پے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی ایئر پورٹ ملک کا سب سے مصروف ایئر پورٹ ہے اور دنیا کے بھی  ۵؍ مصروف ترین ایئر پورٹس میں شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK