• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریڈ کراس: جان بچانے کی جدوجہد میں فلسطینی انسانی وقار کھوتے جارہے ہیں

Updated: July 12, 2024, 8:50 PM IST | Gaza

عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے ایکس پر کہا کہ اسرائیلی حملے کی زد میں آنے والے سیکڑوں فلسطینیوں کی جانب سے انہیں مدد کیلئے فون آرہے ہیں اور لوگ اپنی بے بسی کا ذکر کررہے ہیں۔ کمیٹی نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی علاقے کو خالی کرنے کے غیر واضح  احکامات نے فلسطینیوں اور ان کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔

A glimpse of the helplessness of the Palestinians. Photo: INN
فلسطینیوں کی بے بسی کی ایک جھلک۔تصویر : آئی این این

اسرائیل اور مقبوضہ غزہ کی عالمی ادارہ ریڈ کراس کمیٹی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ’’ انہیں ہاٹ لائن پر مصیبت میں مبتلا فلسطینیو ں کے سیکڑوں فون آرہے ہیں جن میں بدحواسی کے عالم میں لوگ  مدد مانگ رہے ہیں ۔ پورا خاندان حملوں کی زد میں آکر حفاظت کی امید میں فون کرتا ہے لیکن اتنے لوگوں تک رسائی حاصل کرنا ہماری استطاعت کے باہر ہے۔‘‘ادارے نےکہا کہ ’’لوگ جنگ اور بار بار کی منتقلی سے تنگ آگئے ہیں اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے علاقہ خالی کرنے کےغیر واضح احکامات بھی پریشانی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔زندہ رہنے کی جد و جہد نے ان کی عزت نفس کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ عالمی انسانی قانون کو ان کی ہر حال میں پرواہ کرنی چاہئے۔‘‘اپنے بیان میں ریڈ کراس  نے کہا کہ’’ شمالی غزہ کے عوام حملوں کی شدت جھیل رہے ہیں جس کے نتیجے میں نو مہینے کی جنگ میں سب سے زیادہ عوم شہید ہوئے، حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جانب سے غیر واضح علا قہ خالی کرنے کے احکامات ان کے خوف اور تذبذب میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوف بدحواسی کے عالم میں مدد کیلئے ریڈ کراس کی ہاٹ لائن پر فون کر رہے ہیں، جنہیں پورا کرنا ہمارے بس کے باہر ہے۔‘‘

جو لوگ غزہ شہر میں ہیں انہیں جنوب کی سمت جانے کہا جاتا ہے جہا ں پہلے ہی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں اس کے علاوہ وہاں بنیادی ضرورتوں کا بھی فقدان ہے،آج غزہ کی سچائی یہ ہے کہ جان بچانے کی جد و جہد نے ان کےانسانی وقار کو ختم کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون اس طرز پر ترتیب دئے گئے ہیں کہ انسانی احترم کیا جائے حتیٰ کہ جنگ میں بھی اس کا لحاظ رکھا جائے،ہم جنگ میں شامل دونوں فریق سے کہہ رہے ہیں کہ قانون کا احترام کریں، جس میں جنگ کے اثرات سے عوام کو بچانا بھی شامل ہے ، اسکے علاوہ انسانی امداد کی ترسیل، حفاظت کو یقینی بنانے اور فوری مدد کے اقدام کرے۔واضح رہے کہ ۷؍ اکتوبرکے بعد اسرا ئیل کے اس نسل کش حملوں میں ۳۸؍ ہزار ۳؍ سو ۴۵؍ فلسطینی شہد اور ۸۸؍ ہزار ۲؍ سو ۹۵؍ زخمی ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK