• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریکھا گپتا دہلی کی نئی وزیراعلیٰ ہوں گی

Updated: February 20, 2025, 10:36 AM IST | Agency | New Delhi

پرویش ورما اور دیگر کی امیدوں پر پانی پھر گیا، آج حلف برداری۔

Rekha Gupta won from Shalimar Bagh Assembly Constituency. Photo: INN
شالیمار باغ اسمبلی حلقہ سے جیتنےوالی ریکھا گپتا۔ تصویر: آئی این این

سینئر لیڈروں کو نظر انداز کرکے کسی نئے چہرے کو وزیراعلیٰ بنانے کی اپنی حالیہ روایت کو برقرار کھتے ہوئے بی جےپی نے دہلی میں ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ بنانے کافیصلہ کیا ہے۔  شالیمار باغ اسمبلی حلقہ سے جیتنےوالی ریکھا گپتا کے نام کا اعلان بدھ کی شام کیاگیا۔ جمعرات کو حلف برداری عمل میں  آئے گی۔ ریکھاگپتا کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی پرویش ورما سمیت سینئر لیڈروں  کی امیدوں  پر پانی پھر گیا ہے۔ 
 جمعرات کو صبح ۱۱؍ بجے حلف برداری کی تقریب شروع ہوگی اور لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ ۱۲؍ بجکر ۳۵؍ منٹ پر نئے وزیر اعلیٰ کے علاوہ کابینہ کے کچھ دیگر وزراء کو حلف دلائیں گے۔ پہلے حلف برداری کیلئے ساڑھے ۴؍ بجے کا وقت طے کیاگیاتھا۔ بی جے پی کے مبصر روی شنکر پرساد اور اوم پرکاش دھنکر نے بدھ کو پارٹی اراکین اسمبلی سے فرداً فرداً بات چیت کے بعد ریکھا گپتا کے نام پر مہر لگائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK