• Fri, 07 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلائنس انڈسٹریز کا مغربی بنگال میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

Updated: February 07, 2025, 1:35 PM IST | Agency | Kolkata

مکیش امبانی کےمطابق ہم نے بنگال میں۵۰؍ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس دہائی کے آخر تک اس سرمایہ کاری کو دوگنا کر دیں گے۔

Mukesh Ambani. Picture: INN
مکیش امبانی۔ تصویر: آئی این این

مغربی بنگال میں گلوبل بزنس سمٹ۲۰۲۵ء میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس سے ریاست میں ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ریلائنس نے بنگال میں پہلے ہی۵۰؍ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس دہائی کے آخر تک مزید۵۰؍ ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
 مکیش امبانی نے بنگال میں اقتصادی ترقی  کیلئے ریلائنس کی عزائم کا اعادہ کیا اور مغربی بنگال کے کاروباری ماحول کو نیارخ دینے میں  اپنے تعاون کو بھی اجاگر کیا۔
 بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا، ’’ مغربی بنگال کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ریلائنس  اپنے عزم پر قائم ہے۔ آج ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں مغربی بنگال میں ہماری سرمایہ کاری۲۰؍ گنا بڑھ گئی ہے۔ ہم نے  بنگال میں۵۰؍ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس دہائی کے آخر تک  اس سرمایہ کاری کو دوگنا کر دیں گے۔ بنگال میں۵۰؍ ہزار کروڑ روپے کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ہماری سرمایہ کاری مختلف شعبوں جیسے ڈیجیٹل خدمات اورسبز توانائی وغیرہ میں کی جائے گی۔‘‘
  یادرہےکہ ۸؍ ویں بنگال گلوبل بزنس سمٹ ۵-۶؍ فروری۲۰۲۵ءکو کولکاتا میں منعقد ہوئی جس میں اہم تاجروں اور لیڈروں نے شرکت کی۔ واضح  رہےکہ اقتصادی ترقی کے معاملے میں مغربی بنگال مسلسل تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں میں سے ایک ہے جس کا جی ایس ڈی پی ۲۵-۲۰۲۴ء میں۱۸ء۷۹؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔ مغربی بنگال بہت سی صنعتوں کا مرکز ہے جس میں مینوفیکچرنگ، آئی ٹی، سیمنٹ، چمڑا، لوہا ، اسٹیل اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK