ریلائنس انڈسٹریز نہ صرف آمدنی، منافع، مارکیٹ ویلیو اور سماجی اثرات کے لحاظ سے آگے ہے، بلکہ یہ۲۰۲۴ء میں وزیکی کے ویزیبلٹی انڈیکس میں ہندوستان کی سرکردہ کمپنی ہے۔
EPAPER
Updated: December 01, 2024, 1:16 PM IST | Agency | Mumbai
ریلائنس انڈسٹریز نہ صرف آمدنی، منافع، مارکیٹ ویلیو اور سماجی اثرات کے لحاظ سے آگے ہے، بلکہ یہ۲۰۲۴ء میں وزیکی کے ویزیبلٹی انڈیکس میں ہندوستان کی سرکردہ کمپنی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز نہ صرف آمدنی، منافع، مارکیٹ ویلیو اور سماجی اثرات کے لحاظ سے آگے ہے، بلکہ یہ۲۰۲۴ء میں وزیکی کے ویزیبلٹی انڈیکس میں ہندوستان کی سرکردہ کمپنی ہے۔ وزیکی ایک میڈیا انٹیلی جنس کمپنی ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ کون سی کمپنیاں خبروں میں سب سے زیادہ نمایاں ہیں۔
ریلائنس مسلسل سرخیوں میں ہے اور اس نے اس معاملے میں کئی بینکنگ، فائنانس اور کنزیومر گڈس کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وزیکی کا کہنا ہے کہ۲۰۲۴ء میں ریلائنس کا نیوز اسکور۱۰۰؍ میں سے ۹۷ء۴۳؍ تھا۔ یہ۲۰۲۳ء میں۹۶ء۴۶، ۲۰۲۲ء میں ۹۲ء۵۶؍ اور ۲۰۲۱ء میں۸۴ء۹؍ تھی اور ریلائنس ان ۵؍برسوں میں ہندوستان میں نمبر وَن رہی۔ اگر دیگر کمپنیوں سے موازنہ کیا جائے تو ریلائنس ملک کی کئی بڑی کمپنیوں سے بہت آگے ہے جبکہ ریلائنس کا نیوز اسکور۹۷ء۴۳، دوسرے نمبر پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا اسکور۸۹ء۳، ایچ ڈی ایف سی بینک کا۸۶ء۲۴، ون ۹۷؍ کمیونی کیشنز کا۸۴ء۶۳ ، آئی سی آئی سی آئی بینک کا۸۴ء۳۳؍ اور زومیٹو کا۸۲ء۹۴؍ تھا۔بھارتی ایئرٹیل وزیکی نیوز اسکور میں ساتویں نمبر پر ہے اس کے بعد انفوسس، ٹاٹا موٹرس، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز اور اڈانی گروپ چالیسویں نمبر پر ہے۔ وزیکی نیوز اسکور کا تعین کرتے وقت یہ دیکھا جاتا ہے کہ کمپنی کتنی خبروں میں رہتی ہے، کتنی سرخیاں بناتی ہے، اسے کتنی جگہوں پر شائع کیا گیا ہے اور شائع شدہ مواد کتنے لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ سب سے زیادہ خبروں کا اسکور۱۰۰؍ ہے اور اس تحقیق میں ۴؍ لاکھ اشاعتیں شامل ہیں۔ مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، مشین لرننگ اور میڈیا انٹیلی جنس کا استعمال بہت ساری اشاعتوں کو پڑھنے اور تجزیہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کمپنی کا نیوز اسکور کیا ہے۔